جمعه 15/نوامبر/2024

لائبرمین

اسرائیلی شدت پسند لیڈر لائبرمین کی غزہ پٹی میں شکست کا اعتراف

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پرکڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں اسرائیل کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بینی گینٹز نے حکومت میں شمولیت کی لائیبرمین کی شرائط مان لیں

اسرائیلی کنیسٹ میں دوسری بڑی طاقت بن کر سامنے آنےوالی اسرائیلی سیاسی جماعت'بلیو وائٹ' کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے 'اسرائیل بیتونو' کے سربراہ اور انتہا پسند سابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی حکومت میں شمولیت کی شرائط قبول کرلی ہیں۔

نیتن یاھو کو وزارت عظمیٰ سے دور رکھنے کے لیے لائبرمین بھی میدان میں

اسرائیل کی ایک شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت' اسرائیل بیتونو' کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ ودفاع آوی گیڈور لائبرمین بھی بنجمن نیتن یاھو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دور رکھنے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں۔

نیتن یاھو سیاست چھوڑ دیں تو انہیں معاف کر دوں گا: لائبر مین

اسرائیل کے ایک سرکردہ شدت پسند سیاست دان اور 'اسرائیل بیتنا' کے سربراہ آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ اگر ان کے حریف وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اقتدار چھوڑنے کے ساتھ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں تو وہ انہیں معاف کردیں گے۔

اسرائیلی حکومت کی تشکیل میں‌ ناکامی کے اسباب!

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی جماعت 'لیکوڈ' 9 اپریل 2019ء کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات میں کامیابی کے باوجود حکومت کی تشکیل میں‌ ناکام رہے۔ نیتن یاھو کی یہ ناکامی اس وقت ہوئی جب سابق وزیر دفاع اور شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین' کی جماعت 'یسرائیل بیتنا' نے حکومت میں شمولیت کے لیے ایسی شرائط پیش کیں جنہیں نیتن یاھو اور ان کی جماعت تسلیم نہ کرسکے۔

حکومت میں‌ شمولیت کے لیے لائبرمین کا غزہ پر جنگ مسلط کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے سابق وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے حکومت میں‌ شمولیت کے لیے غزہ کی پٹی کے عوام سے سختی سے نمٹنے کی شرط عاید کی ہے۔

حماس کا سقوط، وزارت داخلہ، لائبرمین کی حکومت میں شمولیت کی شرائط

اسرائیل کے شدت پسند لیڈر آوی گیڈورلائبرمین نے"لیکوڈ" پارٹی کے ساتھ آئندہ قائم ہونے والی حکومت میں شمولیت کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آوی گیڈور لائبرمین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت سے بات چیت میں‌ دو اہم شرائط مانگی ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کو غزہ میں آزادانہ گھومتا نہیں دیکھنا چاہتا: لائبرمین

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کےحوالے سے جو کچھ کرنا چاہتے تھے وہ نہیں کرنے دیا گیا۔

غزہ پر جارحیت کا حکم کیوں نہ مانا، لائبرمین فوجی قیادت پر سخت برہم

اسرائیل کے عبرانی ذرائع کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اور فوجی قیادت کے درمیان سخت برہمی اور ناراضی پائی جا رہی ہے۔ لائبرمین نے فوجی لیڈرشپ سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے چند ہفتے قبل غزہ کی پٹی پر حملے کا حکم کیوں‌ نہیں مانا۔

حماس نے حق واپسی مظاہروں کا "اقتصادی "فائدہ اٹھایا: لائبرمین

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے جاری حق واپسی مظاہرے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کا کامیاب اقدام ہے جس کے باعث ہم حماس کو بھاری رقم دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔