جمعه 15/نوامبر/2024

قید و جرمانہ

جرمانوں کی آڑمیں اسیر فلسطینی بچوں سے 54 ہزار شیکل اینٹھ لیے گئے

قابض صہیونی فوج کی طرف سے جیلوں میں قید فلسطینی بچوں سے جرمانوں کی آڑ میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی محکمہ اموراسیران کی رپورٹ کے مطابق صہیونی جیلروں نے گرفتار کیے گئے بچوں سے ایک ماہ میں 54 ہزار شیکل اینٹھ لیے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا

اسرائیل کی فوج عدالت نے زیرحراست فلسطینی 33 سالہ ابراہیم عماد القطب کو دو سال قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی عدالتوں سے 4 فلسطینیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالت'سالم' سےچار فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو 54 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی کو یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کے الزام میں ساڑھے چار سال قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

قبلہ اول کے دفاع کی پاداش میں چار فلسطینیوں کو قید، جرمانے کی سزائیں

اسرائیلی عدالتوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینیوں کو قبلہ اول کے دفاع کے لیےکام کرنے کی پاداش میں قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائیں ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہریوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

اسرائیلی عدالتوں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو قید، جرمانوں، گھروں پر نظر بندی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی سزائیں سنائی ہیں۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے متعدد فلسطینی شہریوں کو باضابطہ قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو قید کے ساتھ 2000 سے 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

سولہ سالہ فلسطینی بچی کو اسرائیلی عدالت سے قید اور جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے سولہ سالہ فلسطینی لڑکی کو ڈیڑھ سال قید اور 20 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے دو فلسطینی سگے بھائیوں کو قید وجرمانہ

اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے دو سگے فلسطینی بھائیوں کو باقاعدہ قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ اسیر عمر سلیمان علی ابو عیاش کو 38 ماہ قید اور اس کے بھائی یوسف کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی ہے جب کہ دونوں بھائیوں کو چھ چھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دو شیزہ کو ساڑھے آٹھ سال قیدوجرمانہ کی سزا

اسرائیل کی ایک مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی دو شیزہ 18 سالہ مرح جودت موسیٰ بکیر کو یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ساڑھے آٹھ سال قید اور 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔