چهارشنبه 30/آوریل/2025

قید تنہائی

بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی دوشیزہ قید تنہائی میں منتقل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی دو شیزہ ھبہ اللبدی کو 'الجلمہ' حراستی مرکز میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیر طابش ایالون جیل کی قید تنہائی سے نبرد آزما

فلسطینی اسیران اور اپنی سزا مکمل کر کے رہا ہو جانے والے قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والے فلسطینی کمیشن نے کہا ہے کہ صہیونی جیل حکام غرب اردن کے شہر الخلیل کے درا قصبے کے رہائشی اسیر ایمن طابش کو ایالون کے زندانوں میں غیر انسانی حالات کے اندر قید تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں۔

قید تنہائی کے خلاف فلسطینی اسیر کی 16 روز سے بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں قید ایک مریض فلسطینی شہری نے قید تنہائی میں‌ ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج 16 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

قید تنہائی کے خلاف فلسطینی اسیر کی اجتماعی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں قید ایک مریض فلسطینی شہری نے قید تنہائی میں‌ ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسرائیل نے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کے اہل خانہ کو ملاقات سے روک دیا

قابض اسرائیلی حکام نے مسلسل 23 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر رزق الرجوب کے اہل خانہ کو اسیر سے ملاقات سے روک دیا۔

رزق الرجوب کی بھوک ہڑتال جاری، حالت تشویشناک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک اسیر فلسطینی شہری نے اسرائیلی حکام کی طرف سے ملک بدری کی شرط پر رہائی کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کو مسلسل 21 واں دن ہے۔ الرجوب کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق قید تنہائی اور بھوک ہڑتال کے نتیجے میں الرجوب کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

انسانی حقوق تنظیموں کو اسیر برغوثی کی قید تنہائی پر تحفظات

فلسطینی کمیٹی برائے اسیران نے اسرائیل کی جانب سے فتح تنظیم کے رہنما مروان البرغوثی کو قید تنہائی میں رکھنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی اسیر اسرائیلی زندان میں قید تنہائی میں منتقل

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ فلسطینی قیدی ایمن علی سلیمان اطبیش کو ’عوفر‘ سے اوھلیکیدار جیل منتقل کرنے کے بعد قید تنہائی میں منتقل کردیا ہے۔

کیڑے، مکھیاں اور چوہے قید تنہائی کے شکار فلسطینیوں کے ساتھی!

’اڑھائی مربع میٹر کا تنگ تاریک کمرہ، ٹوٹی پھوٹی دیواریں، کیڑے مکوڑوں کا مسکن، اسی کے اندر ٹوائلٹ، نہ سورج کی روشنی کا کوئی دخل ، ہوا کی آمد ورفت، چلنے اور حرکت کرنے کی جگہ اور نہ لیٹنے یا سیدھا کھڑا ہونے کی سہولت، فرش کیچڑآلود اور ماحل حد درجہ متعفن‘۔۔۔۔ یہ منظر یقینا کسی اذیت ناک عقوبت خانے ہی کے ہوسکتے ہیں اور یہ عقوبت خانہ کسی دوسرے ملک کا نہیں بلکہ سفاک صہیونیوں کا قائم کردہ ہے۔

صحافی القیق ھداریم سے جیل سے ’الجلمہ‘ کے ’قید تنہائی ‘ زنداں میں منتقل

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حال ہی میں گرفتار کیے گئے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کو اس کی بھوک ہڑتال اور خرابی صحت کے باوجود شمالی فلسطین میں واقع بدنام زمانہ ’الجلمہ‘ جیل میں قید تنہائی کے لیے بنائے گئے سیل میں منتقل کر دیا ہے۔