چهارشنبه 30/آوریل/2025

قید تنہائی

عمر قید کا سزا یافتہ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کا شکار

اسرائیلی جیل میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری انس کمال المسالمہ گذشتہ ایک ہفتے سے قید تنہائی میں ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسیر کے اہل خانہ کی طرف سے بار بار اپیل کے باوجود صہیونی حکام نے ان کی قید تنہائی ختم نہیں کی ہے۔

تین قیدیوں‌کی تنہائی کی سزا کے خاتمے کے لیے فلسطینی اسیران کا احتجاج

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب نامی اسرائیلی جیل میں قید فلسطینیوں نے اپنے تین ساتھیوں کی قید تنہائی ختم کرنے کے لیے احتجاجی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں دو فلسطین چار ماہ سے قید تنہائی کا شکار

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی صہیونی جیلروں کے منظم غیر انسانی سلوک کا شکار ہیں اور انہیں مسلسل 4 ماہ سے قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔

اسرائیلی جیل سے ایک فلسطینی کی رہائی، ایک قید تنہائی میں منتقل

گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی قیدی کو 13 سال کے بعد رہا کیا جب کہ قابض صہیونی حکام نے الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے حاتم القواسمہ کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

دو فلسطینی اسیران کی اسرائیلی زندانوں میں قید تنہائی کے 100 دن مکمل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نےاسرائیلی زندانوں میں 100 دنوں سے مسلسل قید تنہائی کا شکارفلسطینیوں کی اسیری کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی اسیرات مسلسل قید تنہائی کا شکار

اسرائیلی حکام نے حراست میں لی گئی دو فلسطینی اسیرات فدویٰ حمادہ اور وجھیان حشیمہ کو مسلسل 12 دن سے قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔ دونوں اسیرات اس وقت الرملہ جیل میں قید ہیں۔

فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل میں قید تنہائی میں منتقل

فلسطینی خاندان کی طرف سے احتجاج کے بعد اسرائیلی جیل میں قید ایک شہری کو صہیونی حکام نے ایشل جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی رہائی کا فیصلہ

فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے 20 سالہ اسیر محمود ناصر محمود الھبل کو دو تہائی قید ختم ہونے کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی رہنما نائل البرغوثی کو قید تنہائی میں ڈال دیا

اسرائیلی حکام نے 40 سال سے اسرائیلی زندانوں میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما 62 سالہ نائل البرغوثی کو قید 'بئرسبع' کی جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے 26 سالہ ایک فلسطینی قیدی یعقوب مصطفیٰ حسین کو گذشتہ ایک ہفتے سے الرملہ نامی عقوبت خانے میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔