چهارشنبه 30/آوریل/2025

قید تنہائی

اسرائیلی حکام نے فلسطینی اسیر رہ نما کو قید تنہائی میں ڈال دیا

اسرائیلی قابض جیل انتظامیہ نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعادت کی ایک ہفتے کے لیے قید تنہائی کی سزا میں تجدید کرتے ہوئے انہیں دوبارہ قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔۔

فلسطینی قیدی کو اسرائیلی جیل میں ڈیڑھ سال سے قید تنہائی کا سامنا

فلسطینی کمیشن برائے امور اسیران نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید زکریا الزبیدی کو تقریباً ڈیڑھ سال سے عسقلان جیل کے اندر تنہائی کے سخت حالات کا سامنا ہے۔

نو سال قیدِ تنہائی کاٹنے والا احمد مناصرہ شقاقِ ذہنی کا شکار

فلسطینی قیدی 21 سالہ احمد مناصرہ کے اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کو قیدِ تنہائی سے رہائی دلانے کے لیے مداخلت کریں اور اس کی صحت مزید بگڑنے سے پہلے اس کی رہائی کا اہتمام کریں۔

اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کے شکار فلسطینی کی حالت تشویشناک

آج پیر کو فلسطینی اسیران امور کے کمیشن کے مطابق اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل ایشل میں قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی ایھم کممجی جیلروں کے ظالمانہ سلوک کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

13سال کی عمر سے قید تنہائی میں فلسطینی قیدی کی رہائی کی درخواست مسترد

اسرائیلی عدالت نے 13 سال کی عمر میں گرفتار کیے گئے فلسطینی قیدی احمد مناصرہ کی رہائی کے لیے دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ احمد مناصرہ کو جیل کے اندر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے احمد منصرہ کے وکیل خالد زبارقا کے مطابق اسرائیلی جوڈیشل کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ مناصرہ کی زندگی کو جیل میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

احمد مناصرہ 13سال کی عمر میں گرفتاری کے بعد سے مسلسل قیدی تنہائی میں

اسرائیلی عدالت نے 13 برس کی عمر میں گرفتار کئے گئے فلسطینی قیدی احمد مناصرہ کو مزید چھ ماہ کے لئے قید تنہائی میں رکھنے کا فیصلہ دیا ہے۔ احمد مسلسل آٹھ سال سے قید تنہائی کاٹ رہا ہے۔

علاج سے محروم قیدی بدنام زمانہ اسرائیلی عقوبت خانے میں بند

اسرائیلی زندانوں میں قید بیمار فلسطینیوں میں ایک بیمار فلسطینی قیدی کو نہ صرف قید تنہائی میں رکھا گیا ہے بلکہ اسے علاج سے بھی محروم کیا گیا ہے۔

الشیخ رائد صلاح قید تنہائی میں غیرانسانی ماحول قید کاٹ رہے ہیں: زبارقہ

اسرائیلی زندانوں میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا ہے کہ ان کے موکل کو اسرائیل کے ایک بدنام زمانہ قید خانے میں کئی ماہ سے انتہائی غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے الشیخ راید صلاح کو دانستہ طور پر انتقامی کارروائی کا سامنا ہے۔

الشیخ رائد صلاح قید تنہائی میں انتہائی غیرانسانی ماحول قید کاٹ رہے ہیں

اسرائیلی زندانوں میں قید بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا ہے کہ ان کے موکل کو اسرائیل کےایک بدنام زمانہ قید خانے میں کئی ماہ سے انتہائی غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی پراسیکیوٹر کی راید صلاح کی قید تنہائی میں توسیع کی درخواست

قابض اسرائیلی ریاست کے پراسیکیوٹر جنرل نے زیرحراست بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی میں چھ ماہ کی توسیع کی درخواستکی ہے۔