جمعه 15/نوامبر/2024

قیدی

صہیونی قید سے رہائی تک ثابت قدمی سے بھوک ہڑتال جاری رکھوں گا:القیق

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق نے کہا ہے کہ وہ دشمن کی جیل سے رہائی تک پوری ثابت قدمی کے ساتھ بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔

فلسطینی خاتون کواسرائیلی اسپتال میں زیرعلاج بیٹےکی عیادت سےروک دیا گیا

اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو بیت المقدس میں ایک اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرعلاج اپنے بیٹے سے ملاقات سے روک دیا گیا۔

پانچ فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے نئے برسوں میں داخل

اسرائیلی زندانوں میں قید پانچ فلسطینی اسیران اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ ان میں تین فلسطینی اسیران تا حیات عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

اسرائیلی عدالت میں دو فلسطینی قیدیوں کے خلاف فرد جرم پیش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز صہیونی پراسیکیوٹر نے زیر نفحہ اور جزیرہ نما النقب جیل میں پابند سلاسل دو فلسطینی شہریوں کے خلاف چاقو کےحملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم پیش کی ہے۔

اسدی فوج نے 13 ہزار قیدی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عاید کیا ہے کہ شامی فوج نے دمشق کے قریب قائم ’صیدانیا‘ نامی عقوبت خانے میں پچھلے پانچ سال کے دوران کم سے کم 13 افراد کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ قتل کیےگئے افراد میں بیشتر عام شہری اور اپوزیشن کے حامی کارکن شامل ہیں۔

اسرائیل میں قیدبھائی کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیل میں قید ایک اردنی شہری انجینیر منیرمرعی کے بھائی شاہین مرعی نے اسیر بھائی کے ساتھ یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہین مرعی کی بھوک ہڑتال آج ساتویں روز میں جاری ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالتوں سے تین فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالت نے تین فلسطینی شہریوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو ایک سال قید،8 ہزارشیکل جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری حمزہ العامودی کو 12 ماہ قید اور 8 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے 10 سال بعد رہا

اسرائیلی جیلوں میں مسلسل10 سال تک پابند سلاسل رہنے والے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد حماس رہ نما غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

صہیونی زندانوں میں 400 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں پابند سلاسل 400 فلسطینی اسیران کی عام بھوک ہڑتال جاری ہے۔ کل جمعرات سے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال میں مزید درجنوں قیدی شامل ہوگئے ہیں۔