
قابض اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 40 قیدی قید تنہائی کا شکار
منگل-15-نومبر-2022
فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ تقریباً 40 قیدیوں کو الگ تھلگ کرکے انہیں قید تنہائی میں ڈالے ہوئے ہے۔ گذشتہ 10 سال سے ایک ہی وقت میں اتنے فلسطینیوں کا قید تنہائی میں ڈالا جانا ایک نیا ریکارڈ ہے۔