
اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی قیدی پر بدترین تشدد کا انکشاف
اتوار-18-اگست-2024
فلسطین میں اسرائیلی حراستی کیمپوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کےامور کے نگران ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ المسکوبیہ تحقیقاتی مرکز میں ایک فلسطینی قیدی کو جیلروں اور تفتیش کاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک تفتیش کار نے اس کے سر ،چہرے اور ناک پر ضربیں لگائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہوش کھو بیٹھا۔