اسیران کے اہل خانہ کی معاونت پر فلسطینی اتھارٹی کا قانونی تعاقب
جمعہ-9-جون-2017
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کی حکومت فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تیاری کررہی ہے۔ اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ میں ایک نیا قانونی بل پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی رقوم کا ایک وافر حصہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ کو دیا جاتا ہے۔ لہٰذا فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکسوں کی مد میں ادا کی جانے والی رقوم بند کی جائیں۔