جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی

’مسئلہ اسیران‘ پرمحمود عباس کی انتقامی سیاست کیوں؟

فلسطینی اتھارٹی بالعموم اور صدر محمود عباس بالخصوص گذشتہ کچھ عرصے سے سابق فلسطینی اسیران کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ فلسطینی صدر کی طرف سے اسیران اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی امداد بند کرنے کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا محمود عباس ’اسیران‘ کے قومی شناخت کی حیثیت کے حامل مسئلے کو اپنی انتقامی سیاست کی بھینٹ کیوں چڑھا رہے ہیں؟۔

محمود عباس نے اسیران کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی امداد بند کردی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیلی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’کلب برائے اسیران‘ کو دی جانے والی امداد روک دی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے اس اقدام پر اسیران کے اقارب کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سابق اسیران کے وظائف بحال کرنے پر تیار

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مالی مراعات سے محروم کیے گئے سابق اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کا احتجاج رنگ لے آیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام سابق اسیران کے روکے گئے وظائف بحال کرنے اور اگلے مرحلے میں غزہ کے سابق اسیران کے وظائف کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد تین ماہ سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔

اسیران کے منہ سےلقمہ سلب کرنے کا سلسلہ کب تک؟

فلسطینی اتھارٹی کے ستم رسیدہ سابق اسیران اور ان کے اہل خانہ کی اپنے سلب شدہ حقوق کےحصول کے لیے تحریک جاری ہے، مگر فلسطینی اتھارٹی اسیران کی حق تلفی کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے جائز اورمبنی برحق مطالبات کو تسلیم کرنے سے دانستہ طور پر پہلو تہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

مالی مراعات سے محروم سابق اسیران کا احتجاج34 ویں روز جاری

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت مالی مراعات سے محروم کیے گئے سابق فلسطینی اسیران کا احتجاجی دھرنا آج جمعہ کو34 ویں روز جاری ہے۔

اسیران کا فلسطینی اتھارٹی کے خلاف دھرنا دوسرے ماہ میں داخل

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت مالی مراعات سے محروم کیے گئے سابق فلسطینی اسیران کا احتجاجی دھرنا دوسرے ماہ میں داخل ہوگیا ہے۔

عباس ملیشیا رام اللہ میں فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر ٹوٹ پڑی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں سابق اسیران اور موجودہ اسیران کے اہل خانہ کے احتجاجی دھرنے پر فلسطینی ملیشیا نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی ہدایت پرفلسطینی اتھارٹی اسیران کی کفالت سے مکمل دست بردار

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے سامنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی پیش آئند ایام میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ کی کفالت کا سلسلہ مکمل طور پربند کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

امریکی ،صہیونی احکامات کی تعمیل، محمود عباس قوم دشمنی پراترآئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کا سلسلہ ختم کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صدر عباس اسرائیل اور امریکا کے احکامات کی تعمیل میں اپنی ہی قوم سے دشمنی پر اترآئے ہیں۔ غیرملکی اشاروں پر قوم کے بنیادی اصولوں اور قومی ترجیحات سے انحراف کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

سابق فلسطینی اسیران کا مالی مراعات ختم کرنے پر احتجاج

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے دباؤپر اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی مدد ختم کیے جانے پر سابق اسیران اور شہداء کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے۔