’مسئلہ اسیران‘ پرمحمود عباس کی انتقامی سیاست کیوں؟
جمعرات-14-ستمبر-2017
فلسطینی اتھارٹی بالعموم اور صدر محمود عباس بالخصوص گذشتہ کچھ عرصے سے سابق فلسطینی اسیران کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ فلسطینی صدر کی طرف سے اسیران اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی امداد بند کرنے کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا محمود عباس ’اسیران‘ کے قومی شناخت کی حیثیت کے حامل مسئلے کو اپنی انتقامی سیاست کی بھینٹ کیوں چڑھا رہے ہیں؟۔