جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں کا تبادلہ

تل ابیب میں چار لاکھ اسرائیلیوں کا احتجاج، حماس سے معاہدے کا مطالبہ

اسرائیلی ریاست میں عوامی سطح پرحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہی۔ کل ہفتے کو دارالحکومت تل ابیب میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں چار لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ معاہدہ کرے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا اعلان کرے۔

القسام نے اسرائیلی قیدیوں سمیت 14 افراد کو ریڈ کراس کےحوالے کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل بدھ کی شام اپنی تحویل سے 10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔

پانچویں دن 10 اسرائیلیوں کے بدلے رہا ہونے والے 30 فلسطینی کون ہیں؟

غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں دن اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل منگل کو 10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ دوسری طرف 30 فلسطینی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کو جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق رہا کیا گیا۔

یحییٰ السنوار کی یرغمالیوں سے ملاقات، قیدیوں کو اطمینان کی یقین دہانی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰ السنوار نے گذشتہ چند دنوں کے دوران ان کے تنظیم کے ہاں یرغمال بنائے گئے کئی اسرائیلیوں سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

غزہ : روسی صدر کی کوششوں کے جواب میں متعدد روسی شہری رہا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی کوششوں کے جواب میں اور روس کے موقف کو سراہتے ہوئے اس کے ایک قیدی کو رہا کر دیا ہے جس کے پاس روسی شہریت ہے۔

قیدیوں کے تبادلے کےتیسرے روز 39 فلسطینی قید سے رہا

اتوار کی شام اسرائیل اور القسام بریگیڈ نے قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل کرلیا۔ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اور بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کردئیے۔ تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی اور بدلے میں 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔

جنگ بندی کے دوسرے روز13 صہیونیوں کے بدلے39 فلسطینی رہا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ کل ہفتے کی شام غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مصری اور قطری کوششوں کو سراہا۔ دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے مگراسرائیلی دشمن جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

مزاحمت نہ ہوتی تو ہم اسرائیلی جیلوں سے رہا نہ ہوسکتے: حنان البرغوثی

اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کے تبادلےکے تحت رہا ہونے والی بزرگ خاتون رہنما 59 سالہ حنان البرغوثی نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت پر اپنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر القسام بریگیڈ، حماس اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کی مزاحمت نہ ہوتی تو آج تبادلے کے معاہدے میں ہم رہا نہ ہوسکتے۔ آج اگرہم اسرائیلی جیلوں سے آزاد ہوئے ہیں تو یہ مزاحمت کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں تبادلے سے متعلق نیتن یاھو کا بیان مسترد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن اور حماس شہداء، اسیران اور زخمیوں کے امور کے انچارج زاہر جبارین نے حماس اور قابض ریاست کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیانات کی تردید کی ہے۔ .

قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کامیاب بنائیں گے: خلیل الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے جمعہ کی شام کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک نئے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ ہے اور ہم یہ کام کریں گے۔