
اسرائیلی عدالت میں اسلامی جہاد کے رہ نما کا ٹرائل ملتوی
بدھ-18-اپریل-2018
اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے رہ نما بسام السعدی کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ اسرائیلی فوج نے 58 سالہ بسام السعدی کو 19 مارچ 2018ء کو حراست میں لیا تھا اور ان پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔