جمعه 15/نوامبر/2024

قیدی

صہیونیوں کی لوٹ مار، فلسطینی اسیران سےاڑھائی لاکھ ڈالر بٹور لیے

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے فلسطینیوں سے 9 لاکھ شیکل کی رقم جرمانوں کی مد میں بٹور لی۔ امریکی کرنسی کی رقم دو لاکھ 67 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

بغیر الزام کے قید دو فلسطینیوں کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی اسیر کے نطفے کی منتقلی سے جڑواں بچوں کی پیدائش

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی کے مادہ تولید[نطفے] کی مصنوعی طریقے سے منتقلی کے نتیجے قدرت نے اسے جڑواں بچوں کی نعمت سے نوازا ہے۔

قید تنہائی کے خلاف فلسطینی اسیر کی بھوک ہڑتال 17 روز میں جاری

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری نے ’مجد‘ قید خانے میں انتظامی حراست میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج 17 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

حماس کار کن کی اسرائیل جیل سے 14 سال بعد رہائی

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو چودہ سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

مالی مراعات ختم کرنے کے خلاف اسیران کے اہل خانہ کا دھرنا

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی امداد ختم کرنے پر سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

فلسطینی خاتون اسرائیلی جیل سے ضمانت پر رہا

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی سماجی کارکن سجود ریحان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

اسرائیلی اسپتالوں میں بھوک ہڑتالی اسیران سےغیرانسانی سلوک

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران جیلوں سے اسپتالوں میں علاج کے بہانے منتقل کیے گئے فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی طبی عملہ غیر انسانی سلوک روا رکھتا تھا۔

برطانوی حکومت سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کا مطالبہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے سرگرم تنظیم ’مرکز برائے حق واپسی‘ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں ختم کرانے اور اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مساجد میں اذانیں، تکبیرات، گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں

اسرائیلی زندانوں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی فلسطین بھر میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز فلسطین کے مختلف شہروں میں گرجا گھروں میں اسیران سے یکجہتی کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جب کہ مساجد میں اذانوں اور تکبیرات کا اہتمام کیا گیا۔