فلسطین میں مفاہمت اور متفقہ قومی حکومت کیسے؟ حسام بدران سے مکالمہ
بدھ-24-جولائی-2024
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے نے کہا ہے کہ "ہر وہ شخص جو فلسطین کی اندرونی صورت حال پر نظر رکھتا ہے، اس بات کا ادراک کرتا ہے کہ اس میں بہت سی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں ہیں۔ہم حماس کی طرف سے ثابت قدم اور واضح موقف پر چل رہے ہیں۔ فلسطینی قومی اتحاد اس قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ مقابلہ صرف مزاحمت کے میدان میں ممکن ہے۔ حماس مزاحمت کے میدان میں فلسطینی شراکت داری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔