جمعه 15/نوامبر/2024

قومی اتحاد

القدس کے علمبرداروں کے لیے پہلے سینیگالی فورم کا افتتاح

سینیگال میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے قومی اتحاد" نے بیت المقدس کے علمبرداروں کے پہلے سینیگالی فورم کا افتتاح کیا ہے جس میں متعدد اسلامی انجمنوں اور سینیگال کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ بیرونی شرکت بھی شامل تھی۔

حماس قومی مفاہمت کے لئے اہم اقدام اٹھانے کو تیار ہے: اسماعیل ھنیہ

حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ غزہ مغربی کنارے سے کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی تحریک کی جانب سے قومی مفاہمت کی بحالی کے لئے اہم اقدام اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

حلب کے واقعات پردل دُکھی ہے،القدس فلسطین کا دارالحکومت بنے گا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب میں معصوم شہریوں کے قتل عام پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی خطے میں جاری کشیدگی جلد ختم ہوگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ استحکام آئے گا۔

مذاکرات کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا، مسلح جدوجہد آزادی فلسطین کا واحد راستہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل نام نہاد امن مذاکرات کے ڈرامے کی ناکامی کے بعد فلسطینی قوم کو آپس میں متحد ہونے کا ایک نیا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پوری قوم اور تمام نمائندہ فلسطینی دھڑوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ قضیہ فلسطین کی خاطر حقیقی تزویراتی اشتراک عمل کا حصہ بن جائیں اور تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر آگے بڑھیں۔