
چکنائی کھائیے ۔۔۔ وزن کم کیجیے؟
جمعرات-21-اپریل-2016
یہ ایک قدرتی امر ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے غذائی پرہیز کرنے والا ہر قسم کی چکنائی سے دور رہتا ہے.. جیسا کہ لوگوں کے درمیان یہ خیال پھیلا ہوا ہے کہ چکنائی سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ حقیقت بعض لوگوں کے لیے حیران کن ہوگی کہ چکنائی کا اعتدال کے ساتھ استعمال جسم میں چربی کو جلانے کے لیے انتہائی مفید ہے جس سے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔