چهارشنبه 30/آوریل/2025

قلندیا

چاقو رکھنے کا الزام، اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکی کوگولی مار دی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قلندیا کے مقام پر ایک فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ جس کے بعد اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

قلندیامیں اسرائیلی فوج کی جانب سےمسمار مکانات کی دوبارہ تعمیر کامطالبہ

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے قلندیا میں چند ماہ قبل اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسمار کیے گئے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری فلسطینی قوم قلندیا کے متاثرین کے ساتھ ہے جب تک ان کے مکانات دوبارہ تعمیر نہیں کیے جاتے اس وقت تک وہ ان کی حمایت میں احتجاج جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی فوجیوں نے چاقو حملےکے الزام میں فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی شہریوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرتیسری نماز جمعہ کی ادائی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی مکانات مسماری کی پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج فلسطینی شہریوں نے تیسرا جمعہ بھی تین ہفتے قبل مسمار کیے گئے مکانوں کے ملبے پر ادا کیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، القدس کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی دوشیزہ اور نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے تازہ ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ بدھ کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب قلندیہ کےمقام پر ایک فلسطینی لڑکی اور ایک نوجوان کو قابض فوجیوں نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر شہید ہوگئے۔