جمعه 15/نوامبر/2024

قلقیلیہ

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 فلسطینی زخمی، گرفتاریاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے کفر قدوم میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران ایک بچے سمیت پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں مسجد شہید کرنے کا حکم

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عرب رماضین کے مقام پر دیوار فاصل کے قریب ایک زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کا حکم دیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فائرنگ سے چار فلسطینی مظاہرین زخمی

قابض صہیونی فوج نےکل ہفتے کے روز فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا

رہائی پانے والے شہری کے استقبال کے لیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ،6 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک شہری کی اسرائیلی جیل سے رہائی کی تقریب پرمسلح افراد کی فائرنگ سے کم سے کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی حکام نے قلقیلیہ کی 19 دونم زمین قبضے میں لے لی

قابض اسرائیلی حکام نے قلقیلیہ کے جنوب میں واقع فلسطینی گائوں عزون عتمہ میں موجود 19 دونم [ساڑھے چار ایکڑ] زمین کو قبضے میں لے لیا۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوان اغوا کرلیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک چوکی کے پاس سے گذرنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں‌ لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ یہ گرفتاری شمال مشرقی قصبے عزون میں عمل میں لائی گئی۔

اسرائیل نے غرب اردن میں 1008 دونم فلسطینی ارضی پرقبضے کی منظوری دےدی

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں ایک ہزار دونم سے زاید فلسطینی اراضی پرقبضے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔۔ مشرقی قلقیلیہ شہر میں آنے والی فلسطینی اراضی کو 'الفیہ مناشیہ' نامی یہودی کالونی کی توسیع کے لیے استعمال کیا جائےگا۔

اسرائیلی بستیوں کے ذریعہ نرسریوں کے معدوم ہونے کا خطرہ

شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ میں 15 سال سے زیادہ عرصہ سے زرعی نرسری میں کام کرنے والے علی داؤد کو اسرائیلی آباد کاری اسکیم کی وجہ سے سکون محسوس نہیں ہورہا ہے جس سے قلقیلیہ نرسریوں کے ناپید ہونے کا خطرہ ہے۔ داؤد اور دیگر مزدور اسرائیلی عدالتوں میں مہینوں سے اس اسکیم کو روکنے کے لئے لڑ رہے ہیں۔

غرب اردن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار فلسطینی جاں‌بحق

گذشتہ شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک کار اور یہودی آباد کاروں کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چا فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر پیش آیا۔

قلقیلیہ کے قریب صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی زخمی

مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے قریب قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔