چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر

الشیخ خالد بن خلیفہ قطر کے نئے وزیراعظم مقرر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کی ذمے داری سونپی ہے۔ اس سے قبل امیرِ قطر نے وزیراعظم شیخ عبدالله بن ناصر بن خليفہ آل ثانی کا استعفاء منظور کر لیا تھا۔

غزہ کے 70 ہزار نادار کنبوں میں قطر کی طرف سے نقد امداد

خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 70 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالرکی امداد تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قطرنے اسرائیلی شمشیر زن ٹیم کو ویزہ دینے کی درخواست مسترد کردی

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطری حکومت نے اسرائیل کی تلوار بازی کی ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کرتے ہوئے صہیونی اسپورٹس فیڈریشن کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔

امیر قطر کی ایرانی صدر حسن روحانی سے خطے کی صورت حال پربات چیت

خلیجی ریاست قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے گذشتہ روز اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

عرب ممالک کی طرف سے قطر کے محاصرے کو مستردکرتے ہیں: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ منی اسلامی کانفرنس کے اختتام پر ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے خلیجی ریاست قطر کے معاشی، سیاسی اور سفارتی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں۔

قطر میں منعقدہ فلمی مقابلے میں فلسطینی فلم نے میدان مار لیا

قطر میں منعقدہ ورلڈ سائنس اولمپک فلمی مقابلے میں حصہ لینے والی فلسطین کی طلبہ کی ٹیم کی تیار کردہ "پائیدار ترقی" کے عنوان سے بننے والی فلم نے تعلیمی فلموں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

سعودی عرب کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: قطر

خلیجی ریاست قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ قطری وزیر خارجہ الشیخ محمد عبدالرحمان آل ثانی نے کہاہے کہ دوحا اور الریاض کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک جلد ہی سفارتی اور اقتصادی تعلقات بحال کرلیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

غزہ کے 70 ہزار نادار کنبوں میں قطر کی طرف سے نقد امداد

خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 70 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ ایک ایک سو ڈالر کی امداد تقسیم کی گئی۔

قطر کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینیوں کو انکے حقوق دئیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا: شیخ تمیم

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ فلسطینیوں کو انکے قانونی حقوق دئیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔