
قطر کی غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے امدادی پیکج کی ایک سال کے لیے توسیع
بدھ-13-جنوری-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ قطر نے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ماہانہ بنیادوں پر امدادی پیکج میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے۔ قطر کے فلسطین میں سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی رواں ماہ کے آخر میں غزہ کا دورہ کریں گے۔