چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر

قطر کی حماس اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لولو الخاطرنے کہا ہےکہ دوحا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

قضیہ فلسطین کی پذیرائی فلسطینیوں کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے: بن جاسم

قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ الشیخ حمد بن جاسم نے ایک ٹویٹ میں قضیہ فلسطین کی بین الاقوامی پذیرائی کے اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔

غزہ کی بحالی کے لیے قطر کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست قطر نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے قطر کی طرف سے اس خطیر رقم پر قطری حکومت اور امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

قطر کی غزہ کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کے لیے نقد امداد

خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط کل جمعہ کے روز جاری کردی گئی ہے۔

فلسطینی بچوں پر وحشیانہ اسرائیلی مظالم پر قطر کی شدید مذمت

قابض صہیونی حکومت اور فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم پر قطر نے صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

قطر میں متعدد ممالک کے سفیروں کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

قطر میں متعین متعدد ممالک کے سفیروں نے گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

غزہ میں بجلی کے بحران، 60 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا قطری اعلان

قطر نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کےحل میں مدد فراہم کرنے کے لیے 60 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے بتایا کہ قطری حکومت نے غزہ کی پٹی کو بجلی کے بحران سے نکالنے اور غزہ میں گیس اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی قطر سے فلسطین میں انتخابات کی مانیٹرنگ کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطر سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں رواں سال ہونے والے انتخابات کی مانیٹرنگ کرے تاکہ انتخابات کو شفاف بنانے میں مدد دی جاسکے۔ انہوں‌ قطر سے کہا کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطین میں انتخابات کرانے اور انتخابی نتائج کے احترام کے لیے کام کرے۔

قطر کی غزہ کے لیے 30 کروڑ 60 لاکھ کا امدادی پیکج، ھنیہ کا اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے سال 2021ء کے دوران 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کے اعلان پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت کی قطر میں ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔