چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر

قطر سے ایوارڈ وصول کرنے والے معذور فلسطینی استاد کی ھنیہ سے ملاقات

حال ہی میں قطر کی ایک فلاحی تنظیم کی طرف سے ایوارڈ وصول کرنے والے معذور فلسطینی معلم نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

حماس کی مرکزی قیادت کی قطر میں صدر محمود عباس سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور جماعت کے نائب اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے سمیت دیگر قومی ایشوز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز دوحہ میں امیر قطر سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر قطر اور ترک صدر کے درمیان امریکا میں ملاقات

امریکا میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد اال ثانی نے نیویارک میں ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پناہ گزینوں کے مسائل اور شام کے بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اسماعیل ھنیہ کی قطر آمد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد گذشتہ روز خلیجی ریاست قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قطر میں مقیم حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔

’غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی میں مدد پر قطر کا شکریہ‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کا غزہ کی پٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی میں مدد فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

قطر کے تعاون سے تیار1060 رہائشی فلیٹ غزہ کے بے گھر افراد کے سپرد

قطر کے تعاون سے جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں بنائے گئے ایک ہزار سے زاید رہائشی فلیٹ بے گھر خاندانوں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

ترک وزیراعظم کی قطر میں خالد مشعل سے ملاقات

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے اپنے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے جلا وطن رہ نما خالد مشعل سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔