چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر

’عرب ممالک میں اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچا‘

مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے لیے سرگرم عالمی القدس فاؤنڈیشن نے کہا ہےکہ عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کوپہنچا اور نقصان عرب ملکوں کے ساتھ فلسطینی قوم کو بھی پہنچا ہے۔

غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کا قطر کے ساتھ یکجہتی مارچ

چار عرب ملکوں کی طرف سے خلیجی ریاست قطر کے بائیکاٹ کے خلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ می پٹی میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بائیکاٹ کے خلاف سیکڑوں خواتین اور بچوں نے مارچ کیا۔

’حمد اسپتال‘ محصورین غزہ کے لیے قطر کا گراں قیمت تحفہ!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین اور مظلوم فلسطینیوں کی سب سےبڑھ کر خدمت اور معاونت کرنےوالے ملکوں کی فہرست مرتب کی جائے تو بلا شبہ خلیجی مملکت قطر نے اس کارخیر میں ہمیشہ سر فہرست رہے گا۔ ویسے تو غزہ میں قطر کے تعاون سے تعمیرو ترقی اور فلاح و بہبود کے کئی منصوبے روبہ عمل ہیں مگر شہرمیں قائم جدید سہولیات سے آراستہ ’حمد اسپتال‘ محصورین اور متاثرین غزہ کے لیے گراں قیمت تحفے سے کم نہیں۔

بیت المقدس کی تنظیموں اور اداروں کا امیرقطر سے مکمل اظہار یکجہتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قبلہ اول کے دفاع اور مقامی فلسطینی آبادی کے حقوق کے لیے کام کرنے والی درجنوں تنظیموں اور سماجی انجمنوں نے قطر کی طرف سے مادی اور معنوی مدد فراہم کیے جانے پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حماس مزاحمتی تنظیم ہے،دہشت گرد نہیں:قطر

قطر کی حکومت نے ایک بار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے متعلق اپنے بیان کا اعادہ کیا ہے اور ہے کہ دوحہ حماس کو آئینی دائرے میں مزاحمت کرنے والی تنظیم قرار دینے موقف پرقائم ہے اور اسے دہشت گرد نہیں سمجھتا۔

قطر کا گھیراؤ ظالمانہ اقدام ہے، فوری ختم کیا جائے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے خلیجی ریاست قطر کا معاشی گھیراؤ کرنے اور سفارتی بائیکاٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔

قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے خلاف غزہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد خلیجی ریاست قطرکی حمایت میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

قطر کے دفاع کے لیےترک فوج کی تعیناتی کی منظوری

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے قطر کے ساتھ طے پائے دفاعی معاہدے کے تحت ترک فوج دوحہ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں بدھ کو ترک پارلیمنٹ نے ترک فوج قطر کے دفاع کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

کیا حماس کا قطر چھوڑ جانا خلیجی ممالک کے مفاد میں ہے؟

ایک ایسے وقت میں جب خلیجی ریاست قطر پردیگر پڑوسی ملکوں کی طرف سے سخت دباؤ اور اس دباؤ کا نشانہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ بھی شکار ہے۔

فلسطینی مزاحمت کے خلاف اماراتی وزیر کا بیان قابل مذمت:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش کی جانب سے فلسطینی تحریک مزاحمت کو دہشت گردی کے ساتھ خلط ملط کرنے کی کوشش کی شدیدمذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قطر کےساتھ عناد کی بنیاد پر فلسطینی تحریک آزادی کو متنازع بنانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔