چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر

غزہ کی پٹی کی امداد جاری ہے اور جاری رہے گی: قطر

قطر کی حکومت نے کہا ہے کہ دوحہ کی جانب سے محصورین غزہ کی امداد جاری ہے اور آئندہ بھی اسے بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات کرت ہوئے کی۔

قطر 80 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فری ملک بن گیا

قطر کی حکومت نے پڑوسی عرب ممالک کی طرف سے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کا انوکھا جواب دیتے ہوئے دنیا کے 80 ملکوں کے شہریوں کو قطر کے لیے ویزہ فری کردیا ہے۔

غزہ توانائی بحران ختم کرنے کی کوششیں جاری: یو این معاون

اقوام متحدہ کے خصوصی معاون برائے مشرق وسطیٰ امن عمل نکولائی ملادینوو کا کہنا ہے کہ غزہ کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے مختلف فریقوں کے ساتھ کوششیں جاری ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

غزہ کی تعمیرنو بلا تعطل جاری رہے گی:قطر

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین قطری سفیر محمد العمادی نے کہا ہے کہ قطر فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ملکوں اور قطر کے درمیان جاری بحران سے فلسطینی عوام کی امداد متاثر نہیں ہوگی۔ قطر غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کو بلا تعطل جاری رکھے گا۔

قطرمیں فوجی اڈا بند نہیں کریں گے:ایردوآن

ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت قطر میں تعینات اپنی فوج واپس بلائے گی اور نہ ہی دوحہ میں قائم فوجی اڈا بند کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کے بارے میں کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

قطری حکومت اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایردوآن

ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی ریاست قطر کی حکومت اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کریں۔

بائیکاٹ کرنے والے خبررساں ایجنسی ہیک کرنے میں ملوث ہیں: قطر

قطر کی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ دوحہ کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کرنے والے ممالک ہی گذشتہ ماہ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو ہیک کرنے کے ذمہ دار ہیں جس کے بعد قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان بحران پیدا ہوگیا تھا۔

قطری فضائیہ بہترین سروس کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

قطر کی سرکاری فضائی کمپنی نے بہتری فضائی سفری سہولیات اور فضائی سروس فراہم کرنے کے اعتراف میں سال کی بہترین سروس کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

بائیکاٹ کرنے والے ممالک اس کے نتائج کو فراموش نہ کریں:قطر

قطر کے وزیرخارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے خبردار کیا ہے کہ قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کرنےوالے ممالک بائیکاٹ کے ہولناک نتائج کو بھی سامنے رکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی منطق قابل قبول نہیں۔

’اسرائیل سے دوستی اور قطر کا محاصرہ کرنے والے حکمران قابل نفرت‘

صہیونی ریاست کے منظم ریاستی جرائم پر خاموشی اور فلسطینیوں کے حقوق کی ہرگام حمایت کرنے والے خلیجی ملک قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کرنے پر افریقی ممالک کے عوام بھی شدید رد عمل پایا جا رہا ہے۔