چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر

مشکلات نے قطر کو خود اعتماد بنا دیا: امیر قطر

امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ تمام اقوام مشکل مراحل سے گذرتی ہیں۔ قطر کو بھی مشکل مراحل درپیش رہےہیں مگر مشکلات نے دوحہ کو خود اعتماد بنا دیا۔

قطر کی معاونت سے غزہ کی پٹی میں بجلی کا بحران حل کرنے کی کوشش

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قطرنے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے معاونت کی پیش کش کی ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو لگام دی جائے: قطر

قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں سات فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ قطر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو لگام دی جائے۔

قطری سفیر کی غزہ آمد، حماس کی قیادت سے ملاقات

فلسطین کے لیے قطر کے مندوب اور رام اللہ میں سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت سے ملاقات کی۔

امیرقطر کا ترکی میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

قطر نے کہا ہے کہ وہ مشکلات میں گھری ترک معیشت کی مدد کے لیے وہاں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ھنیہ کا قطری وزیر خارجہ کو فون، فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز قطری وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

گرین بیلٹ اور جارڈ کوشنر کی قاہرہ کے بعد قطر آمد،امیر قطر سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ جمعرات کو مصر کے دورے کےبعد قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کی طیب اردگان اور امیر قطر کو عید کی مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

قطر کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 5 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد

خلیجی ریاست قطر کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے پانچ کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کے دس لاکھ باسیوں کو کھانا کھلانے کی قطری مہم

قطرنے ماہ رمضان کے دوران غزہ کے دس لاکھ افراد کو کھانا کھلانے کی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔