پنج شنبه 01/می/2025

قطر

شاہ سلمان کی امیر قطر کو خلیج سربراہ کانفرنس میں ریاض دورے کی دعوت

قطری خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر قطر کو نو دسمبر کو الریاض میں ہونے والی 39 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

قطر کا تیل پیدا کرنے والی تنظیم "اوپیک” سے علاحدگی کا اعلان

قطر نے جنوری 2019ء سے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک) کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام میں رکاوٹ ہے: امیر قطر

قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کی بے لوث حمایت اور غیر مشروط مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ عرب علاقوں سے اپنا تسلط فوری طور پر ختم کرے اور آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرے۔

اسماعیل ھنیہ کا غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی قطری مساعی کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے قطر کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق کی حمایت کےحوالے سے قطر کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے اثرات کم کرنے میں قطر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

کیا قطری گرانٹ غزہ کی معیشت کو سہارا دے سکے گی؟

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کئی ماہ سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے خونی تحریک چلا رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی تحریک بالآخر رنگ لانے لگی ہے۔ حال ہی میں غزہ کے عوام کے لیے قطر کی طرف سے 15 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔

قطر کی غزہ کے ملازمین کی تن خواہوں کے لیے 15ملین ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست قطرکی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی امداد جاری کی گئی ہے۔ اس امدادی رقم سے غزہ میں سرکاری ملازمین کی روکی گئی پچھلے پانچ ماہ کی 50 فی صد اور جولائی کی 40 فی صد تنخواہ ادا کی جائے گی۔

قطر میں اسرائیلی جمناسٹک کھلاڑیوں کی میزبانی، دوحہ پر تنقید کی زد میں

اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف سرگرم "فلسطین مرکز" نے صہیونی ریاست کے جمناسٹک کھلاڑیوں کی دوحہ میں میزبانی کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب میں 4 قطری باشندے جبری طور پر لاپتا

قطر نے الزام عاید کیا ہے کہ سعودی عرب نے اس کے چار شہریوں کو جبری طور پر لاپتا کر رکھا ہے اور دوران حراست انہیں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قطر کی غزہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد

خلیجی ملک قطر نے حسب معمول فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کا غزہ کو ایندھن کا عطیہ، فلسطینی اتھارٹی چراغ پا

قطر کی جانب سے اقوام متحدہ کی معاونت سے غزہ کی پٹی میں پاور جنریشن کے لیے ایندھن کا عطیہ کیا ہے جس پر فلسطینی اتھارٹی کی قطر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ‌غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینا جرم اور سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے۔