جمعه 15/نوامبر/2024

قطر و فلسطین

نیتن یاھو کا بیان غیرذمہ دارانہ،غزہ میں جنگ روکنے میں رکاوٹ ہیں: قطر

قطری حکام کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے منسوب مبینہ طور پر ٹیپ پر ریکارڈ شدہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو کے بیانات اور رویہ دونوں غیرذمہ دارانہ ہیں۔

قطر:اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 8 ہندوستانیوں پر مقدمہ چلایا

ہندوستانی رپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو گذشتہ سال قطر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیلی ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

قطر ورلڈ کپ میں فلسطین فاتح ہے: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

قطرمیں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران جس طرح عرب تماشائیوں اور ٹیموں نے فلسطینی پرچم لہرا کرفلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلیوں سے نفرت کا اظہار کیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی میڈیا چیخ چیخ کر اس ورلڈ کپ کو فلسطینیوں کے لیے فاتح قرار دے رہا ہے۔

قطر ورلڈ کپ میں فلسطین فاتح ہے: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

قطرمیں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران جس طرح عرب تماشائیوں اور ٹیموں نے فلسطینی پرچم لہرا کرفلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلیوں سے نفرت کا اظہار کیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی میڈیا چیخ چیخ کر اس ورلڈ کپ کو فلسطینیوں کے لیے فاتح قرار دے رہا ہے۔

مراکش کے کواٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پرفلسطینی سرشار

مراکش نے 2022 فیفا ورلڈ کپ قطر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی مختلف فلسطینی گورنریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گذشتہ روز اسپین اور مراکش کے درمیان ہونے والے مقابلے میں اسپین کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

’قطر میں فٹ بال کپ اسرائیلیوں سے نفرت کی علامت بن چکا‘

عبرانی چینل 12 کے نامہ نگار اوہاد حمو کا کہنا ہے کہ "عرب عوام کی اکثریت یہاں [قطر میں] ہماری موجودگی کو پسند نہیں کرتی حالانکہ ہمارے ملک [اسرائیل] کے چار عرب ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ان کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔

حماس رہ نما کی قطر ورلڈ کپ کے آغاز کے انتظامات کی تعریف

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے ایک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ "2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں قطر کی طرف سے تنظیم کی سطح کا مظاہرہ اس برادر عرب ملک کی تیاری اور اس کی صلاحیت و استعداد کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔"

قطر فٹ بال ورلڈ کپ: غزہ اور رام اللہ میں میچ دکھانے کے قطری انتظامات

غزہ کی تعمیر نو کے لیے قطری کمیٹی نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں دو مقامات کی فراہمی کا اعلان کیا۔ جہاں پر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے میچز دکھائے جائیں گے۔

فیفا کے سربراہ قطر کی حمایت میں پھٹ پڑے۔ یورپ معافی مانگے

فیفا کے سربراہ قطر پر یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کے بارے میں جاری مخالفانہ مہم کے بارے میں پھٹ پڑے۔ انہوں نے خود کو ایک عرب اور قطری فرد محسوس کرنے کا کہتے ہوئے کہا یورپ کے ملکوں کو اپنی لیکچر بازی بند کرنی چاہیے۔ اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی فکر ہے تو اپنے ہاں موقع دیں زبانی ہمدردیاں نہ جتلائیں۔

القرضاوی کا علم ومزاحمت کا بویا بیج جلد ثمرآور ہوگا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ ممتاز عالم دین اور عصرحاضر کے مجدد اسلام الشیخ یوسف القرضاوی نے مزاحمت اور علم کے فروغ میں جو بیج بویا وہ ایک دن ثمر آور ہوگا۔ اسے قابض ریاست کے جوئے سے آزاد کر کے اور ہم فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کرے گا