پنج شنبه 01/می/2025

قضیہ فلسطین

بائیڈن کے ہاتھ بندھے ہیں، وہ فلسطین کے لیے کچھ نہیں کرسکتے

اردن کے سابق وزیر خارجہ مروان المعشر نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ وہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی ان سے قضیہ فلسطین کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی توقع کی جاسکتی ہے۔

ترکی قضیہ فلسطین کےحوالے سے مزید مدد کرے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے ترکی کی قضیہ فلسطین کی حمایت پر مبنی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے موجودہ ترک حکومت سے مسئلہ فلسطین کے حلے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

انڈونیشی دانشوروں کا قضیہ فلسطین کو نظرانداز کرنے پر انتباہ

انڈونیشیا میں علما اوردانشوروں نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان ، عرب ممالک اور عالمی کی طرف سے قضیہ فلسطین کو فراموش کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

لبنان میں حماس کے مندوب کی ترک سفیر سے قضیہ فلسطین پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے لبنان میں متعین مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی کی قیادت میں ایک وفد نے کل بدھ کو بیروت میں تعینات ترکی کے سفیر ھاکان چاکیل سے ملاقات کی۔

یمن میں کل جماعتی کانفرنس میں قضیہ فلسطین مخالف سازشیں مسترد

یمن کے دارالحکومت صنعا میں گذشتہ روز سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شرکا نے متفقہ طور پر قضیہ فلسطین کے خلاف سازشیں اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کی مہمات مسترد کردیں۔

غرب اردن کا الحاق قضیہ فلسطین ملیا میٹ کرنے کا منصوبہ

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے 30 فی صد علاقے کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کے تاریخ کے گھنائونے منصوبے نے قضیہ فلسطین کو ایک بار پھر عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

زوال صہیونی ریاست کا مقدر، اسرائیلی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے: محسن صالح

لبنان میں زیتون ریسرچ سینٹر کے سربراہ اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر محسن صالح نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے وجود کے بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زوال صہیونی ریاست کا مقدر بن چکی ہے۔

‘معرکہ الکرامہ’ جب صہیونی فوج کو ناک رگڑنے پر مجبور کیا گیا؟

آج سے کئی عشرے قبل 21 مارچ 1968ء کو قابض صہیونی ریاست کی افواج قاہرہ اور فلسطینی اور اردنی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فلسطین کے علاقہ الکرامہ کے مقام پر ہونے والے ایک معرکے کو فلسطین ۔ اسرائیل کشمکش میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قضیہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے

الجزائر کے نو منتخب صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور ان کے اصولی مطالبات کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کا بدستوراہم جزو ہوگا۔

اسماعیل ھنیہ کے بیرون ملک دورے کے اغراض ومقاصد

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ کثیر غیرملکی دورے پر ہیں۔ وہ دو ہفتے قبل غزہ سے مصر گئے جہاں سے ترکی اور وہاں سے قطر پہنچے ہیں۔