
فلسطینی بچے کا قتل صہیونی فوج کی درندگی، بدلہ لیں گے: حماس
ہفتہ-25-مارچ-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک فلسطینی لڑکے کو بے رحمی سے گولیاں مار کر شہید کرنے پرصہیونی فوج کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ 17 سالہ محمد محمود الحطاب کا وحشیانہ قتل صہیونی فوج کی درندگی اور وحشت کی بدترین مثال ہے۔ فلسطینی قوم اس جرم پرصہیونی دشمن کو معاف نہیں کرے گی۔