شنبه 16/نوامبر/2024

قتل عام

غزہ ہولوکاسٹ کا 35 واں دن، ہسپتالوں پر بمباری اور نسل کشی جاری

صیہونی قابض افواج نے غزہ کی پٹی میں قتل عام اور نسل کشی کی جنگ آج 35 ویں دن جاری ہے۔ دشمن فوج کے نے سینکڑوں مقامات پربمبار کی اور رہائشی مقامات پر شہریوں کے گھروں پر بم گرائے۔

’غزہ ہولوکاسٹ میں 40 ہزار فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوچکےہیں‘

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی- نازی فوج 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف ہولوکاسٹ کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں بڑے جنگی جرائم بھی شامل ہیں جن میں 40000 شہری شہید، زخمی اور لا پتا ہوئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت ہر گھنٹے میں 15 شہید اور ہر منٹ ایک زخمی

فلسطین کے محکمہ اطلاعات کے دفتر کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار میں غزہ کی پٹی پر 31 دنوں سے جاری صیہونی جارحیت کے ہولناک اور چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے ہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 32 دن، قتل عام جاری، مزید دسیوں فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 32 ویں روز میں داخل جاری ہے، دشمن کے طیاروں نے سیکڑوں مقامات پر بمباری کی ہے۔ رہائشی آبادیوں پر بمباری کی، ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

یورو میڈ: اسرائیل نے غزہ میں اپنی تاریخ سب سے بڑا قتل عام کیا

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 1948ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا قتل عام غزہ کی پٹی پر گذشتہ رات تاریکی کی آڑ میں اور مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کرنے کے بعد کیا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اونروا کے 79 ملازمین کی شہادت کا اعلان

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی (یو این آر ڈبلیو اے) نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ میں اپنے 5 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا ہے، جس سے غزہ میں اس کے شہید ہونے والے ملازمین کی تعداد 79 ہوگئی ہے جب کہ بیس زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ جنگ دوسرے مہینے میں داخل،انٹرنیٹ بند، مزید قتل عام

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ دوسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 30 واں روز،بے رحمانہ قتل عام، نظام زندگی کی تباہی

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 30ویں دن میں جاری ہے۔ دشمن کے طیاروں نے درجنوں تازہ حملے کیے، رہائشی آبادیوں پر بمباری کی۔ ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

غزہ: جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی بربریت نے انتہا کردی، سیکڑوں شہید

صہیونی قابض فوج نے منگل کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیا اور اس کے مکینوں کے سروں پر ایک پورے رہائشی محلے کو الٹ کر رکھ دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیل کا ڈرٹی ہتھیار وائٹ فاسفورس، اس کی فرسٹ ایڈ کیا ہے؟

غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی جنگی مشین نے مختلف قسم کے ہتھیاروں اور تباہ کن پراجیکٹائلوں کا استعمال بند نہیں کیا ہے جو شہریوں اور ان کی رہائشی برادریوں کے خلاف خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی انسانی قوانین کی سمگین خلاف ورزی قرار دی جاتی ہے۔