جمعه 15/نوامبر/2024

قتل عام

غزہ میں جارحیت، فلسطینیوں کے قتل عام کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

​فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار نے اتوار کو اشارہ کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد "1948 کے نکبہ کے بعد سب سے زیادہ ہوچکی ہے"۔​

برطانیہ میں غزہ پر جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرہ

برطانیہ میں فلسطینی فورم کی دعوت کے جواب میں وزیر اعظم رشی سوناک کے دفتر کے سامنے ایک مظاہرے میں برطانویوں شہریوں کے بڑے ہجوم نے شرکت کی۔ انہون نے غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور فلسطینی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 84واں دن، وحشیانہ دہشت گردی اور جنگی جرائم

آج جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 84 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

غزہ سے رضا کارانہ نقل مکانی کا اسرائیلی دعویٰ "مضحکہ خیز ہے” :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت تحریک [حماس] نے پیرکے روز کہا ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کے لیے رضاکارانہ نقل مکانی کا جو منصوبہ منظور کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے بات کی ہے وہ ایک مضحکہ خیز منصوبہ ہے۔ فلسطینی قوم ایسے نام نہاد منصوبوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔

امریکی اخبار نے الشفاء ہسپتال بارے اسرائیلی فوج کی رپورٹ مسترد کردی

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی جانب سے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کو کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں اسرائیلی قابض فوج کے الزامات کی تردید کی گئی۔

القسام نے اسرائیلی بم باری میں ہلاک تین اسرائیلیوں کی ویڈیو جاری کردی

جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزنے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ویڈیو کلپس نشر کیے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔

فلسطین کی صورت حال پرتبادلہ خیال کے لیےاسماعیل ھنیہ کا دورہ مصر

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں جہاں وہ غزہ کی تازہ صورت حال اور ممکنہ جنگ بندی کے طریقوں پر مصری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

غزہ کی 71 فیصد آبادی شدید بھوک کا شکار ہے:انسانی حقوق گروپ

انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپ ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جنگ زدہ علاقے کی 71 فیصد سے زیادہ آبادی اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی بھوک کی سزا کا شکار ہیں اور بھوک کی وجہ سے مررہے ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا 74 واں دن، وحشیانہ قتل عام جاری

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کے توپخانے کی بمباری اور طیاروں کے ذریعے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رہا جس میں پناہ گزین کیمپوں، شہریوں کے مراکز اور شہریوں کے گھروں پر وحشیانہ حملے کیے گئے جن میں مزید شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

بزرگ فلسطینی خاتون کی آہوں کے ساتھ مردہ عالمی ضمیر پر دستک

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے حماس کو ختم کرنے کے نعرے سے مسلط کی گئی خوفناک جارحیت پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی جنگ روکنے میں ناکام ہے۔ دوسری طرف غزہ کے جنگ اور محاصرے سے تباہ حال فلسطینی بچے، بزرگ، خواتین اور نہتے شہریوں کی مصیبتوں میں ہرآنے والے دن میں اضافہ ہو رہا ہے۔