جمعه 15/نوامبر/2024

قتل عام

غزہ میں قتل عام پر اسرائیل کے خلاف آسٹریلیا میں مظاہرے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لیےتحقیقاتی کمیشن قائم

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ‘ اسرائیل حقوق کونسل پرسیخ پا

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں پرامن مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کے مطالبے پرصہیونی ریاست سخت سیخ پا ہے۔

فلسطینیوں کا قتل عام، سفارت خانے کی منتقلی کی دنیا بھر میں مذمت

فلسطین میں کل سوموارکو غزہ کے علاقے میں پرامن فلسطینی مظاہرین کے وحشیانہ قتل عام اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی دنیا بھر میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنان میں فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکا بھی ملوث تھا:رپورٹ

ستمبر کا مہینا آتے ہی فلسطینی قوم کے زخم ایک بار پھر تازہ ہوجاتے ہیں۔ ستمبر سنہ 1982ء میں لبنان میں فلسطینیوں کے صبرا اور شاتیلا پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج اور لبنانی گماشتوں نے مل کر ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کردیا تھا۔

’تل زعتر‘ قتل عام، فلسطینیوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں!

لبنان کے سرحدی علاقے تل الزعتر میں سنہ1976ء کو فلسطینی شہریوں کے مسلسل 52 دن تک جاری رہنے والے والے محاصرے، 72 حملوں میں 55 ہزار گولوں کی بارش اور نام نہاد مذاکراتی کوششوں کی آڑ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو آج 41 سال ہوگئے ہیں۔ تل الزعتری میں فلسطینی شہریوں کا جس بے رحمی کے ساتھ قتل عام کیا گیا، فلسطینی قوم اسے بھی فراموش نہیں کرسکے گی۔

کفر قاسم:قتل عام کی یاد میں شمالی فلسطین میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد

فلسطین کے شمالی شہر کفر قاسم میں 60 سال پیشتر یہودی بلوائیوں اور دہشت گردوں کے حملے میں دسیوں فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کے ہولناک واقعے کی یاد میں مقبوضہ فلسطین میں مظاہرے جاری ہیں۔

عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے: فلسطینی رہ نما

فلسطین کے ایک سرکردہ سیاسی رہ نما اور جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور منظم ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی قوم کو صہیونی ریاست کے مظالم سے تحفظ دلانے میں ناکام رہی ہے۔

’تل الزعتر‘ کیمپ میں جب نہتے فلسطینیوں پر قیامت توڑی گئی!

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شمال مشرق میں واقع ’تل الزعتر‘ پناہ گزین کیمپ لبنان کے صبرا وشاتیلا کیمپوں کی طرح اپنی ایک خوفناک اور المناک خونی تاریخ ساتھ لیے آج بھی قائم ہے۔