جمعه 02/می/2025

قتل عام

24 گھنٹوں میں 37 قتل عام، چار سو کے قریب فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا ہےکہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 قتل عام کیے گئے جن میں 352 شہید اور 669 زخمی ہوئے جن میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی مسیحی مارے گئے۔

ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کےخلاف عالمی سطح پر احتجاج کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے منگل کی شام کو ایک ہنگامی اپیل میں غزہ کی پٹی میں المعمدانی لاھلی ہسپتال کے قتل عام اور اس نسل کشی کےخلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والوں اور آزادی اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے کارکنوں اور عوام سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری گھناؤنا جرم،عالمی سطح پر شدید مذمت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےایک ہسپتال پر گذشتہ شام اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی شدید بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی شہادت کے بعد عالمی سطح پر اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

مزاحمتی فورسز کے قتل عام سے دشمن کے خلاف جنگ نہیں رکے گی:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ اس کے قتل عام سے مزاحمت ختم ہو جائے گی تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے۔ انہوں کہا کہ مزاحمت جاری ہے اور ہماری سرزمین سے اس قابض دشمن کے نکل جانے اور مقدسات کی آزادی سے پہلے نہیں رکے گی۔

اسرائیلی فوج نے چار نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کردیا

ایک ویڈیو کلپ میں صیہونی قابض افواج کے اس جھوٹے دعوے کی ویڈیو بنا کر اپنے جرم پر یہ کہہ کر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے کہ مرنے والے مسلح فلسطینی تھے جب کہ مارے جانے والے چاروں فلسطینی نہتے اور بے گناہ کسان تھے جنہیں قابض فوج نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کےالقسام پربچوں کے قتل کا الزام واپس لے لیا

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ان بیانات کو واپس لے لیا ہے جن میں انہوں نے عزالدین القسام بریگیڈز کے کارکنوں کے حملے کے مناظر کی پرتشدد تصاویر کے بارے میں اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

مقبوضہ فلسطین کے طنطورہ گاؤں میں اجتماعی قبر، 280 فلسطینی شہداء مدفون

مقبوضہ فلسطین کے سنہ1948ء علاقے طنطورہ میں ایک اجتماعی قبرستان کا پتا چلا ہے جہاں ممکنہ طور پر یہودی بلوائیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے 280 فلسطینی شہداء کی باقیات ہوسکتی ہیں۔

ملائیشیا کی نابلس پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کی شدید مذمت

ملائیشیا نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئےعالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنین کیمپ میں قتل عام قابض فاشسٹ حکومت کی ایما پر کیا گیا: ہشام قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بیرون فلسطین سینئر رہنما ہشام قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کا جنین کیمپ میں سفاکانہ قتل عام نئی دائیں بازو کی فاشسٹ حکومت کی ایما پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کی مزاحمت کو دبانا ہے۔

’کفرقاسم بربریت‘ جو فلسطینی نظرآتا گولیوں سے چھلنی کردیا جاتا‘

فلسطین کی ایک صدی بالخصوص سنہ 1948ء میں صہیونی ریاست کے ارض فلسطین میں قیام کے بعد ارض مقدس نہتے فلسطینیوں کے خون سے رنگین دکھائی دیتی ہے۔ خاص طور پر سنہ 1948ء کو قیام اسرائیل کے بعد فلسطینیوں‌کےقتل عام کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ آج تک جاری ہے۔