جمعه 15/نوامبر/2024

قبلہ اول

دسیوں یہودی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

آج پیر کی صبح انتہا پسند آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی قابض پولیس اور اس کے مسلح خصوصی دستوں کے سخت حفاظتی انتظامات میں نام نہاد عبرانی مذہبی تہوار’عیدالفسح‘ کی تقریبات کے آغاز کے موقع پرآباد کاروں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا۔

رواں سال میں اب تک 41 ہزار سے زائد آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے آغاز سے لے کر گذشتہ ستمبر کے آخر تک 41000 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں 156 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو 156 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

’مذہبی تہوارمسجد اقصیٰ کو یہودیانے کا مکروہ اسرائیلی ہتھکنڈہ ہیں‘

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض حکام یہودی تعطیلات اور مذہبی تہوار مسجد اقصیٰ پر یہودی اور تلمودی بیانیہ مسلط کرنے کے لیے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہےہیں۔

مسجد اقصیٰ جنگ کا عنوان، اس کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے:بحر

فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ قابض اسرائیل کے خلاف جدوجہد کا عنوان اور مسلمانوں کے لیے خالص مذہبی علامت ہے۔ اس کے ایک انچ پر بھی قبضے کا کوئی جواز نہیں اور فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی۔

بدھ کو 160 یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

گذشتہ روز ڈیڑھ سو سے زائد یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے حقیقی بیداری کی تحریک کا مطالبہ

مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی اسرائیلی، یہودی اور صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بالعموم عالم اسلام اور بالخصوص فلسطینیوں اور عرب ممالک کو موثر بیداری کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

آج اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

مسجد اقصیٰ کی طرف یہودیوں کے بڑھتے ناپاک ہاتھ روکے جائیں: صبری

فلسطین کے ممتاز عالم دین، مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو ہر وقت آباد رکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کے تمام مقدس مقامات خطرے میں ہیں۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کی طرف دشمن کے بڑھنے والے ناپاک ہاتھ روکے جائیں۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا

کل منگل کو صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔