چهارشنبه 30/آوریل/2025

قبضہ

کرونا لاک ڈائون کے باجود یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری

بیت المقدس کے ایک اسٹڈی سینٹر کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کرونا وائرس کی آڑ میں ایک طرف القدس میں لاک ڈائون کیا گیا اور دوسری طرف یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی کھلی چھٹی دی گئی۔

کرونا سے اسرائیل میں ہلاکتیں 33،متاثرین کی تعداد 6200 ہو گئی

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6211 ہوگئی ہے بجب کہ مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین 107 میں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا لاک ڈائون کےباوجود صہیونی فوج کا کریک ڈائون جاری

کرونا کی وباء کے نتیجے میں فلسطین میں لاک ڈائون کےباوجود صہیونی فوج کا فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مارچ میں ایک طرف فلسطین میں لاک ڈائون رہا اور دوسری طرف اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین سو کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

جمعرات کے روز سے پرانے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی آمدورفت بند

اسرائیلی پولیس کاکہنا ہے کہ تلاشی کےدوران 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی گرفتاری باب الاسباط سے عمل میں لائی گئی ہے۔ تین فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کے باہر سے حراست میں لیا ہے۔ ان کی شناخت نظام ابو رموز، جہاد ابو رموز اور حاتم کسوانی کو حراست میں لیا۔ ان پر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے الزام میں پانچ ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔

کرونا وائرس، غزہ کی پٹی کا 13 سال سے جاری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں عوامی کمیٹی کی طرف سے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں معمر فلسطینی کو گولی مار دی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ریلی میں شریک معمر فلسطینی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 304 ہوگئی

قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے مزید چھ کیس سامنےآئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مجموعی طورپراسرائیل میں مریضوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین میں طبی عملے کے21 ارکان بھی شامل ہیں۔

بیت المقدس:فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں شعفاط کے مقام پر مقامی فلسطینی طارق محمد علی کو زبردستی اس کا چار منزلہ مکان مسمار کرنے پرمجبور کردیا۔

پُرامن فلسطینی ریلی پراسرائیلی فائرنگ، 19 مظاہرین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوجی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ایک فوجی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔