چهارشنبه 30/آوریل/2025

قبضہ

والد کی گرفتاری کے دوران اسرائیلی فوج کے تشدد سے بچہ بے ہوش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں گذشتہ روز درندہ صفت قابض صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کی گرفتاری کے وقت اس کے کم عمر بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ بے ہوش ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کا قیدیوں کے تبادلے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل: اسلحہ برآمدگی کی 99.8% درخواستوں کی منظوری

اسرائیلی وزارت دفاع نے گذشتہ پانچ سال کے دوران جدید اسلحہ اور جنگی سازو سامان کی برآمدگی کے حوالے سے دی جانے والی بیشتر درخواستوں پرعمل درآمد کیا اور ان کی منظوری دی۔

اسرائیلی فوج،آباد کار دونوں فلسطینیوں کی حقوق کی پامالیوں میں ملوث

اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظررکھنے والی تنظیم نے الزام عاید کیا ہے کہ صہیونی فوج، پولیس اور یہودی آباد سب فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں اور فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث ہیں۔

فلسطینی فدائی حملہ آور کی اہلیہ اور بھانجا حراستی مرکز طلب

اسرائیلی فوج نے نتانیا کے مقام دو روز قبل ایک پولیس اہلکار کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کرنے والے فلسطینی شہری انجینیر یوسف عبدالرحمان ابو سفاقہ کی اہلیہ اور اس کے ایک بھانجے کو تفتیش کے لیے حراستی مرکز بلا لیا ہے جہاں وہ گذشتہ شام سے زیرتفتیش ہیں۔

’عمونا‘ کےمتبادل کالونی غرب اردن کے ٹکڑے کرنےکی اسرائیلی سازش‘

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم ایک اسرائیلی انسانی حقوق گروپ’السلام الآن‘ نے ’عمونا‘ نامی یہودی کالونی کے متبادل ایک نئی کالونی بسانے کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ عدالت کےحکم پرایک ماہ قبل ’رام اللہ ‘ کے قریب سے ایک یہودی کالونی خالی کرنے کے بجائے اس کے متبادل ایک اور یہودی کالونی قائم کرنا مقبوضہ مغربی کنارے کے حصے بخرے کرنے کے مترادف ہے۔

غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے موثر کوششیں کررہے ہیں

اسرائیلی ریاست کے صدر رؤف ریفلین نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے زندہ اور مردہ فوجیوں کی واپسی کے لیے موثر کوششیں کررہا ہے۔ ان کا کہناہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں کے قبضے میں موجود ھدار گولڈن اور شاؤل ارون فوجیوں کو جلد باز یاب کرالیا جائے گا۔

مسلح اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینی طلباء طالبات پرپل پڑے، کئی لہو لہان

قابض صہیونی فوج کے مسلح غنڈہ گردوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے شہروں میں متعدد اسکولوں پر دھاوے بولے اور اسکولوں کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نہتے طلبا اور طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں کئی بچے لہو لہان ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ماہی گیروں اور فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں اور شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہودی آبادکاروں کا فلسطینی ملکیتی زرعی اراضی پر قبضہ

یہودی آبادکاروں کے ایک جھتے نے وادی اردن کے شمالی علاقے عین السکوت کالونی میں فلسطینیوں کی ملکیتی زرعی اراضی کے بڑے رقبے پر زبردستی قبضہ کر لیا۔