چهارشنبه 30/آوریل/2025

قبضہ

اسرائیلی سفری پابندیاں،11 فلسطینی بیرون ملک سفرسے محروم

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے11 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔

غزہ کے قریب بم دھماکے میں4 اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز غزہ اور سنہ انیس سو اڑتالیس کےدوران قبضے میں لے گئےفلسطینی علاقوں کے درمیان لگائی گئی باڑ کے قریب پیش آیا۔

خرابی صحت کے باوجود فلسطینی رکن پارلیمان کا 9 روزہ ریمانڈ

اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمنٹ ناصر عبدالجواد کی خرابی صحت کے باوجود نو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

گھر میں اسلحہ چھپانے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے جمعہ کے روزمقبوضہ بیت المقدس میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا اور دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین شہری کے گھر کے صحن میں چھپایا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ٹریفک حادثے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

شمالی فلسطین کے الطیبہ شہر میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے نیتن یاھو کے کرپشن کے مقدمات کے قیام کی سفارش کردی

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکے تمام کرپشن کیسزکی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانے کی سفارشات پیش کردی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی بیت المقدس کےایک قصبے کی مکمل ناکہ بندی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے حزما قصبے کی ناکہ بندی کردی ہے جس کے باعث قصبے میں رہنے والے فلسطینی شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں نے اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا اور اس کا ملبہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

نئے سفیر کی تعیناتی بارے اسرائیل نے کوئی درخواست نہیں دی:اردن

اردنی حکومت کے ایک مصدقہ سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عمان حکومت کو اردن میں نئے سفیر کی تعیناتی کے بارے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی

لبنانی حکومت کے شدید احتجاج کے باوجود اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے