
فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے’قبرصی ماڈل‘ کا نیا صہیونی حربہ
بدھ-23-نومبر-2016
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پر قائم کردہ یہودی کالونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ’قبرصی ماڈ‘ کو اپنانے کی ایک نئی تجویز پر غور کررہے ہیں۔ اس تجویز کے تحت متاثرہ فلسطینیوں کو اراضی واپس کرنے کے بجائے اس کا معاوضہ ادا کرکے جان چھڑا لی جائے گی۔