چهارشنبه 30/آوریل/2025

قاہرہ

جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کے لیے حماس وفد قاہرہ روانہ

قاہرہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جمعہ کو غزہ میں ایک نازک جنگ بندی کو مزید جاری رکھنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے قاہرہ میں موجود ہے۔ ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایاکہ "یہ وفد ہفتے کے […]

اسرائیل یکطرفہ طور پر فلسطین کو ویٹو نہیں کر سکتا”

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے فلسطینی ریاست کے بارے میں اسرائیل قیام کے خلاف یکطرفہ موقف کو رد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ' اسرائیل کو غزہ جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کو یکطرفہ ویٹو کرنے کا اختیار نہیں ہے۔'

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند کیا جائے:عرب لیگ

عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ نے القدس شہر کی قانونی اور تاریخی حیثیت سے سمجھوتہ کرنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ القدس پر سمجھوتا بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔

فلسطینی، اردنی اور مصری وزرا خارجہ کی قاہرہ میں ملاقات

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی، مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور اردن کے ایمن صفدی نے بدھ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس کے دوران فلسطینی محاذ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے قاہرہ میں قائم نئے سیاسی دفتر میں جماعت کا پہلا اجلاس

کل اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے نئے سیاسی دفتر میں جماعت کی سیاسی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔

غزہ میں جنگی قیدیوں پر بات چیت کے لیے اسرائیلی وفد کی قاہرہ آمد

اسرائیل کا ایک سیکیورٹی وفد کل جمعرات کے روز فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پربات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔ اسرائیلی وفد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کےامور پربھی بات چیت کرے گا۔

فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مذاکرات کا آخری دور آج قاہرہ میں ہوگا

فلسطینی قومی مکالمے کے سلسلے میں دو روزہ اجلاس آج منگل کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام فلسطینی گروپ شریک ہوں گے۔

مصرکی فلسطینی دھڑوں کو 16مارچ کو قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت

مصر نے فلسطینی گروپوں کو قومی مکالمہ مکمل کرنے کے لیے 16 اور 17 مارچ کو قاہرہ آنے کی دعوت دی ہے۔ فلسطینی گروپوں کی مصر آمد آئندہ پیر کے روز ہو گی۔

قاہرہ مذاکرات کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ہوگا: اسلامی جہاد

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ مصرکی نگرانی میں فلسطینی دھڑوں میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ہی جماعت فلسطین کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرے گی۔

امریکی منصوبے کے خلاف کل جماعتی فلسطینی کانفرنس قاہرہ میں طلب

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امریکا کی طرف سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے اعلان سے قبل تمام فلسطینی قوتوں کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمع ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔ تاکہ صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد آئندہ کےلیے لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔