چهارشنبه 30/آوریل/2025

قاتلانہ حملہ

مسلح یہودی گینگ کے رام اللہ میں فلسطینیوں‌ پر قاتلانہ حملے

قابض صہیونی ریاست کی سرکاری سرپرستی میں پلنے والے ایک مسلح‌گینگ نے گذشتہ روز رام اللہ اور البیرہ گورنری میں جیلیا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کیے اور گھروں‌میں گھس کر قیمتی املاک کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

اسرائیل کے حماس قیادت کو حملے میں شہید کرنے کے منصوبے کا انکشاف

اسرائیلی ریاست نے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کے سینیر عسکری کمانڈر مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی بزدلانہ دھمکی دی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی عیسائی پادری پر قاتلانہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سرکردہ فلسطینی عیسائی رہ نما اور القدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا پر اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عرب رکن کنیسٹ پر یہودی دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ

گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے ایک گروپ نے عرب کمیونٹی سے اسرائیلی کنیسٹ (کنیسٹ) کے منتخب رکن احمد الطیبی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجنے میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے احمد الطیبی کو یہودیوں کے حملے سے بچا لیا۔

فلسطینیوں کو قاتلانہ حملوں میں مارنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے:اسرائیل

اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی قیادت فلسطینی مزاحمت کاروں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی پالیسی پرعمل درآمد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کی کوششوں سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود وہ کسی بھی فلسطینی مزاحمت کار کے خلاف کارروائی کرسکتےہیں۔

اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں قبلہ اول کا محافظ شدید زخمی

قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

صہیونیوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی معجزانہ طور پر محفوظ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی شہری پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

اسرائیلی وزیر دفاع پر حملے کے منصوبے کے الزام میں 6 فلسطینی گرفتار

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے ’شاباک‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے ایک چھ رکنی فلسطینی سیل کو حراست میں لیا ہے۔

غزہ: وزارت داخلہ کی عوام کو افواہیں پھیلانے سے تنبیہ

جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ نے میجر جنرل توفیق ابو نعیم پر قاتلانہ حملے کے متعلق افواہیں پھیلانے سے خبردار کیا ہے۔

حماس کی سیکیورٹی فورسز کے سربراہ قاتلانہ حملے میں زخمی

غزہ میں حماس کی سیکیورٹی فورسز اور فلسطینی قومی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل توفیق ابو نعیم قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے نتیجے میں زخمی ہوگئے ہیں۔