چهارشنبه 30/آوریل/2025

قاتلانہ حملہ

حماس کی الخلیل میونسپل کونسل کے رکن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الخلیل میونسپل کونسل کے رکن عبدالکریم فرح کے قتل کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قصور واروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کٹہرےمیں لائے۔

لبنان: عین الحلوہ کیمپ میں ایک فلسطینی سکیورٹی اہلکار قتل

جنوبی لبنان کے عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینی قومی سلامتی کے ساتھ رابطے کا اہلکار، بریگیڈیئر جنرل سعید العسوس، پیر کی شام کیمپ میں ایک قاتلانہ کارروائی میں مارا گیا۔

فلسطین کے سابق نائب وزیراعظم ڈاکٹر ناصرالدین قاتلانہ حملے میں زخمی

فلسطین کے سابق نائب وزیر اعظم اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹرناصر الدین الشاعر نابلس میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں

زخمی سابق نائب وزیراعظم کو اسماعیل ھنیہ کا فون،حملے کی مذمت

جمعے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما خضر عدنان قاتلانہ حملے میں محفوظ

ہفتے کی شام غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسلامی جہاد تحریک کے رہ نما خضر عدنان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ فلسطینی حلقوں نے خضر عدنان پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عاید کی ہے۔

بیت لحم: یہودی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں دو حقیقی بہنیں زخمی

یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں کیسان کے مقام پرفلسطینی خواتین چرواہوں پر حملہ کیا۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر ناکام قاتلانہ حملہ

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اتوار کی صبح بغداد میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے "ڈرون بم" کے ذریعے "قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش" کا نشانہ بنایا گیا۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقـصان نہیں پہنچا ہے۔

القدس: یہودی آبادکاروں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک بازار میں یہودی آباد کاروں کے قالانہ حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کا فلسطینی چرواہوں پر قاتلانہ حملہ

یہودی آباد کاروں کے ایک مسلح گروپ نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے وادی اردن میں مکحول کے مقام پر بکریاں چرانے والے فلسطینی گلہ بانوں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعلق فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہودی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی باپ بیٹا زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عقربا کے مقام پر یہودی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں دو فلسطینی باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونےوالے فلسطینی کاشت کار بتائے جاتے ہیں۔ یہودی شرپسندوں نےان پر حملہ اس وقت کیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کاشت کاری کررہے تھے۔