چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج

فوج میں مخلوط نظام اسرائیل کے مذہبی حلقے سخت برہم

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے بتایا ہے کہ فوج میں مردو زون اہلکاروں کو مخلوط نظام کے تحت رکھنے پر مذہبی حلقوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل فوج کا سیاسی و سیکیورٹی شعبے کا سربراہ تبدیل

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی منظوری سے صہیونی فوج کے سیاسی و سیکیورٹی شعبے کا سبراہ تبدیل کرتے ہوئے جنرل عاموس گیلاد کی جگہ بریگیڈ زھر بلتی کو نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

سال 2016ء کے دوران 41 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے

گذشتہ برس [2016ء] کے دوران فلسطینی شہریوں کے حملوں میں 41 صہیونی فوجی جہنم واصل ہوئے۔ سنہ 2015ء کی نسبت گذشتہ برس ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گذشتہ سے پیوستہ سال میں 36 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

مسجد ابراہیمی میں ’ نماز فجر موت کے دروازے پر‘!

’معمر فلسطینی 58 سالہ الحاج محمد الھشلمون نماز فجر کی ادائی کے لیے مسجد ابراہیمی کے باہر پہنچتے ہیں تو صہیونی فوج کی طرف سے نصب کردہ الیکٹرانک گیٹ انہیں سب سے پہلے آگے بڑھنے سے روکتا ہے، ساتھ ہی خطرے کی گھنٹی بجتی ہے اور کنٹرول ٹاور میں کھڑے اسرائیلی فوجی نہایت قبیح اور مہیب آواز میں چلاتے ہیں’جیب میں جوچیز ہے باہرنکال دو، الحاج الھشلمون اپنی جیب سے اپنی گاڑی کی چابیاں اورنقدی اور چند سکے نکال کر وہیں رکھ دیتے ہیں۔

ھیرا پھیری کے الزام میں 10 اسرائیلی فوجی برطرف، 74 کا کورٹ مارشل

اسرائیلی فوج نے فوج کے ادارے میں افسروں اور سپاہیوں کی طرف سے کیے گئے فراڈ کی تحقیقات کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہیں۔ ہوٹلوں میں قیام اور مطالعاتی دوروں کے دوران مبینہ ہیرا پھیری کے الزام میں 10 فوجیوں کو ملازمت سے برطرف جب کہ 74 افسروں اور اہلکاروں کا کورٹ مارشل کیا جا رہا ہے۔

قبلہ اول آمد روکنے کے لیے اسرائیل کا غرب اردن اور غزہ کا گھیراؤ

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کی ہدایت پر ماہ صیام کے پہلے جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روکنے کے لیے دونوں علاقوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔ غزہ کی پٹی کے چند سو افراد کے سوا باقی تمام شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قبل ازیں قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے کم سے کم 50 سال کی عمر کی شرط عاید کی تھی۔ بعد ازاں ضعیف العمر شہریوں کو بھی قبلہ اول کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔

شدت پسند آوی گیڈور لائبر مین نے وزارت دفاع کا چارج سنھبال لیا

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ اور ’’اسرائیل بیتنا‘‘ میں مخلوط حکومت کے حوالے سے طے پائے سمجھوتے کے تحت شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے موشے یعلون کے استعفے کے بعد ان کی جگہ وزارت دفاع کا قلم دان سنھبال لیا ہے۔

اسرائیل: جنگی اہداف کے تعین کے لیے "آپریشنل بریگیڈ” تشکیل

اسرائیل میں ملٹری انٹیلی جنس کے ادارے "امان" جیسا ادارہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے مخالفین کے خلاف جنگ اور جنگی اہداف کے تعین کے لیے "آپریشنل بریگیڈ" کے نام سے ایک نیا بریگیڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس بریگیڈ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے علاقائی محاذوں شام، لبنان، مصر کا جزیرہ سیناء اور فلسطین کے علاقے غزہ کی جانب سے درپیش خطرات اور ان کے تدارک کا تعین شامل ہے۔