چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج

یہودی طلباء کا اسرائیلی وزیراعظم کو حیران کن مکتوب

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں فوج میں بھرتی ہونے کے رحجان میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ اس کا اندازہ حال ہی میں وزیراعظم کو یہودی طلباء کی طرف سے لکھے گئے ایک مکتوب سے بھی ہوتا ہے۔ یہ امر حیران کن ہے کہ اسرائیل کے اندر سے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔

’غزہ کا علاقہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے:اسرائیل کا اعتراف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کی کابینہ نےفلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں پائی جانے والی موجودہ کشیدگی پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا فوج کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب ڈالر اضافے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کل منگل کو اپنے ایک بیان میں آئندہ تین سال کے دوران فوج کے بجٹ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہودی آباد کاروں پر مشتمل ’کوئک رسپانس فورس‘ یونٹ کا قیام

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں پر مشتمل ایک نئی فورس تشکیل دی گئی ہے جسے غرب اردن سے متصل وادی اردن میں تعینات کیا جائے گا۔ اخباری رپورٹس کے مطابق فوج میں ’سریع الحرکت‘ [کوئک رسپانس فورس] یتام کے نام سے ایک نئی یونٹ قائم کی گئی نے ابتدائی تربیت حال ہی میں مکمل کی ہے۔

رشوت وصول کرنے کے الزام میں تین اسرائیلی فوجی افسر گرفتار

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کے تین سینیر افسران کو کاروباری شخصیات سے رشوت وصول کرنے کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی تینوں مسلح افواج کی وسیع پیمانے پر مشقیں شروع

اسرائیلی ریاست کی تینوں مسلح افواج نے کل جمعہ سے وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔ ان مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال کے تجربات کے ساتھ کسی بھی بڑی جنگ کے تناظر میں فوج کو تیار کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے دو ڈرون طیارے غرب اردن میں گر کر تباہ

سرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز فوج کے بغیر پائلٹ دو ڈرون طیارے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں الخلیل اور بیت لحم میں گر کر تباہ ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے خاتون سمیت 8 فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے شہریوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی کیمپ میں پراسرار وباء پھوٹ پڑی،120 فوجی بیمار

مقبوضہ فلسطین علاقے میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں طاعون کی شکل کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 120 فوجی افسر اور اہلکار اس سے متاثر ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے۔

یہودی ایجنسیوں کے پرودہ اسرائیلی فوج میں‘بھاڑے کے ٹٹو‘!

فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے لیے قابض اسرائیلی افواج میں بھانت بھانت کے قاتل پائےجاتے ہیں۔ انہی رنگا رنگ قاتلوں میں ایک گروپ ’زرخرید قاتلوں‘ کا بھی شامل ہے۔ یہ وہ عناصر ہیں جو چند ٹکوں کی خاطراسرائیلی فوج میں بھرتی ہوکر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرتے ہیں۔