چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صیہونی

غرب اردن کو فصیلوں میں بند کرنے کی خطرناک صہیونی سازش!

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں پر سنہ 1967ء کی جنگ کے دوران ناجائز قبضے کے بعد صہیونی ریاست نے یہودی آباد کاری، فوجی قبضے کو توسیع دینے فلسطینیوں کے وجود کی قیمت پر یہودی آبادی کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کی سازشیں رات دن جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، اسیر کی اہلیہ سمیت 9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کو اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں مزید نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں فلسطینی اسیر کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

کیا فلسطینی اتھارٹی اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے؟

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی عمر رسیدگی اور مسلسل بگڑتی صحت پر صہیونی ریاست کی سیاسی اور عسکری قیادت کو واضح تشویش اور بڑا خوف لاحق ہے۔ سب سے زیادہ قلق اور تشویش اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کو ہے جو صدر محمود عباس کی بدولت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

صہیونی وزیر دفاع لائبرمین کی اپنے امریکی ہم منصب سے پہلی ملاقات

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے گذشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے ان کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی۔

فلسطین میں انسانی حقوق گروپ کے ملازمین کو اسرائیل کی قتل کی دھمکیاں

اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کے میدان میں کام کرنے والی ایک تنظیم کے ملازمین اور وابستگان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

مئی میں اسرائیلی کابینہ میں بڑے پییمانے پر ردو بدل کا فیصلہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے آئندہ ماہ مئی میں اپنی کابینہ میں کئی نئے چہروں کو شامل کرنے اور بعض وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وادی گولان کو اسرائیل کا اٹوٹ انگ قرار دینے کا جواز نہیں: سلامتی کونسل

عالمی سلامتی کونسل نے شام کے مقبوضہ وادی گولان پر اسرائیلی قبضہ ناجائز قرار دیتے ہوئے متنازع علاقے کا مسئلہ عالمی قراردادوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل عرب لیگ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی" بھی وادی گولان پر اسرائیلی تسلط کو مسترد کرچکے ہیں۔

غزہ میں سرگرم دسیوں فلاحی ادارے اسرائیلی انتقامی پالیسیوں کا شکار!

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی پر دس سال سے عاید معاشی پابندیوں کے بعد اب صہیونی ریاست نے غزہ میں شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کو بھی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھانا شروع کردیا ہے۔