
قابض اسرائیل غزہ میں ہولوکاسٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:سرکاری میڈیا
منگل-15-اکتوبر-2024
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جھوٹ بول رہی ہے اور شمالی غزہ میں آٹا لا کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ وہاں پر منظم فاقہ کشی، ہولوکاسٹ جاری رکھا ہے اور 10 دنوں کے اندر 342 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔