جمعه 15/نوامبر/2024

فیفا

فیفا کی اسرائیل نوازی، انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی، میگا ایونٹ رواں برس 20مئی سے 11 جون تک شیڈول تھا، انڈونیشیا کی فٹبال فیڈریشن نے بالی صوبے کی جانب سے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار پر ڈرا منسوخ کردیے تھے۔

انڈونیشیا میں اسرائیلی قومی فٹ بال ٹیم کے بائیکاٹ کا مطالبہ

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں قابض اسرائیل کے مخالف کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے اسرائیلی قومی ٹیم کو فیفا ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ میں شرکت سے روکنے کا مطالبہ کیا۔

فیفا کے سربراہ قطر کی حمایت میں پھٹ پڑے۔ یورپ معافی مانگے

فیفا کے سربراہ قطر پر یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کے بارے میں جاری مخالفانہ مہم کے بارے میں پھٹ پڑے۔ انہوں نے خود کو ایک عرب اور قطری فرد محسوس کرنے کا کہتے ہوئے کہا یورپ کے ملکوں کو اپنی لیکچر بازی بند کرنی چاہیے۔ اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی فکر ہے تو اپنے ہاں موقع دیں زبانی ہمدردیاں نہ جتلائیں۔

یہودی کالونیوں کی فٹ بال ٹیموں کا تنازع زیرباعث نہ لانے کا اعلان

بین الاقوامی فٹ فیڈریشن [فیفا] نے اسرائیلی دباؤ کے تحت بحرین کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں فلسطین میں یہودی کالونیوں کی فٹ ٹیموں کا تنازع زیربحث نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کویہودی کالونیوں میں فٹبال سرگرمیاں ختم کرنے کی وراننگ

عالمی فٹبا فیڈریشن’فیفا‘ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اگلے چھ ماہ کے اندر اندر مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں فٹ بال سرگرمیاں ختم کرے ورنہ اس کی فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

فیفافلسطین میں قائم یہودی کالونیوں میں فٹ بال میچوں پر پابندی عایدکرے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ’فیفا‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں قائم کی گئی متنازعہ یہودی کالونیوں میں فٹ بال میچوں کے انعقاد پر پابندی عاید کرے۔

’فیفا‘ کا غزہ میں 20 فٹ بال اسٹیڈیم تیار کرنے کا اعلان

فلسطین کے سرکاری ذرائع کے مطابق فٹ بال کی بین الاقوامی فیڈریشن ’’فیفا‘‘ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے آج جمعرات کو اپنا تین روزہ دورہ غزہ مکمل کرلیا ہے۔ آج شام تک فیفا کا وفد بیرون ملک واپس چلا جائے گا۔

اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف’ فیفا‘ بھی سراپا احتجاج

فلسطین میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ صہیونی پالیسیوں پر فٹ بال کی عالمی فیڈریشن ’فیفا‘ نے بھی احتجاج کیا ہے جس پر صہیونی ریاست میں بے چینی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

فیفا کی میزبانی سے انکار ملائیشیا کا جرات مندانہ فیصلہ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے عالمی فٹ بال فیڈریشن ’’فیفا‘‘ کے سالانہ اجلاس کی اسرائیلیوں کی شرکت کی وجہ سے میزبانی سے انکار کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ کولالمپور نے صہیونیوں کی فیفا اجلاس میں شرکت کے باعث اجلاس کی میزبانی سے انکار کرکے جرات مندانہ اقدام کیا ہے۔

ملائیشیا ’’فیفا‘‘ کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی سے محروم کیوں؟

وسطی ایشیائی مسلمان ملک ملائیشیا نے عالمی فٹ بال فیڈریشن ’’فیفا‘‘ کے سالانہ اجلاس کی میزبانی سے یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ اگر اجلاس کی میزبانی کی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں کولالمپور حکومت کو ایسے ملکوں کے باشندوں کو بھی ویزے جاری کرنا ہوں گے جن کے ساتھ ملائیشیا کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ ان میں خاص طورپر اسرائیل سرفہرست ہے۔