جمعه 15/نوامبر/2024

فیس بک

فیس بک کا استعمال بند، جرمانہ فلسطینی صحافی کی رہائی کی اسرائیلی شرط

اسرائیلی حکام نے حراست میں لیے گئے سرکردہ فلسطینی اوردانشورخالد معالی کی رہائی کے لیے بھاری جرمانہ اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ کے استعمال پر پابندی کی شرط عاید کی ہے۔

دو لفظوں نے ’فیس بک‘ کے مالک کو اڑھائی ارب ڈال کا ٹیکہ لگا دیا!

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ دو لفظی بیان نے ویب سائٹ کو ایک بڑے نقصان سے دوچار کر دیا اور دو الفاظ فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کے اڑھائی ارب ڈالر لے ڈوبے۔

اسرائیل سے معاہدہ، فیس بک‘ فلسطینیوں پر مظالم کی پردہ پوشی کی مرتکب

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی جانب سے اسرائیلی دباؤ میں آکر فلسطینی ابلاغی اداروں،شخصیات اور سماجی کارکنوں کے صفحات کی بندش کے خلاف فلسطین میں ایک نئے مہم شروع کی گئی ہے۔

آزادی اظہار پر دوبارہ حملہ، مدیرانِ ’مرکز‘کے’فیس بک‘ صفحات مکمل بلاک

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ نے صہیونی اور یہودی لابی کا دباؤ قبول کرتےہوئے آزادی اظہار کے باب میں فلسطینیوں سے انتقامی پالیسی پر بدستور عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی ہدایت پر فیس بک نے مرکزاطلاعات فلسطین کے سات ایڈمن صفحات بلاک کرنے کے بعد ’مرکز‘ کے تمام مدیران کے فیس بک پیج مکمل طور پر بند کردیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےفیس بک صفحات کی بندش آزادی اظہاررائے پرحملہ قرار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی جانب سے مرکزاطلاعات فلسطین کے آٹھ ایڈمن صفحات کی بندش کو آزادی اظہار رائے کے بین الاقوامی مسلمہ قوانین کی صریح خلاف ورزی اور آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔

صہیونی لابی کا دباؤ‘ فیس بک کی فلسطینیوں کےخلاف ابلاغی جنگ جاری

گذشتہ کچھ عرصے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس بالخصوص ’فیس بک‘ بھی صہیونی لابی کے دباؤ کے زیراثر فلسطینیوں کے خلاف ابلاغی جنگ میں پیش پیش ہے۔ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے ہرادارے، شخصیت اور تنظیم کےسماجی صحافت بند کر دیے جاتے ہیں۔

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی’سوشل میڈیا وار‘فیس بک کے اقدامات ناکافی قرار

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تمام تر تعاون کے باوجود اسرائیلی حکومت نے ’فیس بک‘ سے ’ڈُو مور‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ نے فلسطینیوں کی اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز مہمات روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کیے ہیں۔

’فیس بک‘ کا فلسطینیوں پر ایک اور وار’صفا‘ نیوز ایجنسی کا صفحہ بھی بلاک

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی پالیسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی فلسطینی خبر رساں ایجنسی’صفا‘ کے آفیشل فیس بک صفحے کی بندش ہے۔ فیس بک اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے بعد کسی فلسطینی خبر رساں ادارے کا آفیشل بند کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ فلسطینی سماجی کارکنوں نے اسے فیس بک انتظامیہ کا فلسطینی قوم پر ایک نیا ’وار‘ قرار دیا ہے۔

فلسطین میں تاریخی حقائق مسخ کرنے میں گوگل، فیس بک اورٹوئٹر ایک ہوگئے

فلسطین میں سماجی کارکنوں کے سیکڑوں سوشل نیٹ ورکنگ اکاؤنٹس کی بندش کی خبروں کی جلو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلسطین کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور جغرافیائی حقائق مسخ کرنے اور جعل سازی میں بین الاقوامی سرچ انجن’’گوگل‘‘، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ اور مائیرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ ایک ہوگیے ہیں اور وہ سب مل کر ایک منظم پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے خلاف تعصب اور صہیونی نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔

’فیس بک‘استعمال نہ کرنے کی شرط پر فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی

اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف اپنی منظم جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے فلسطینیوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے مذموم حربے مسلسل استعمال کر رہی ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدیوں کو ’فیس بک‘ استعمال نہ کرنے کی شرط پر رہا کرنے کا نیا حربہ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔