
فلسطینیوں کی آواز دبانے میں اسرائیل اور فیس بک کا خفیہ گٹھ جوڑ!
منگل-28-مئی-2019
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'فیس بک' پر اکثر اسرائیل کی طرف داری اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ یہ الزام نہیں بلکہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ 'فیس بک' جیسے سوشل میڈیا کے ادارے قابض صہیونی ریاست کے ساتھ مل کر سچائی کے قتل عام میں صہیونی ریاست کا دست وبازو اور آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔