پنج شنبه 01/می/2025

فیس بک

فیس بک نے فلسطینی صحافیوں اور سماج کارکنوں کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دئیے

فیس بک نے پیر کی شام بغیر کسی اطلاع کے فلسطینی کارکنوں اور صحافیوں کے چلائے جانے والے درجنوں اکاؤنٹس کو حذف کردیا۔

فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے کہا ہے کہ عالمی سرچ انجن 'گوگل' اور 'فیس بک' کے کاروباری ماڈل انسانی حقوق کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے یورپی یونین اور جرمنی کی حکومت سے ان دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

‘فیس بک’ اور ‘ٹویٹر’ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی آلہ کار!

ارض فلسطین پرقابض صہیونی ریاست نے فلسطینی قوم کے ساتھ جاری کشمکش کے دوران نہ صرف ان کی باعزت زندگی جینے کا ان سے حق چھین رکھا ہے بلکہ انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں۔ بدقسمتی سے عالمی ابلاغی ادارے بالخصوص سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس بھی صہیونی اور یہودی لابی کے زیراثر ہیں جو نعرہ توآزادی اظہار رائے کا لگاتی ہیں مگر حقیقی معنوں میں سب سے پہلے وہی خود ہی اپنی بنائی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صہیونی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کرنے پر فلسطینیوں کے خلاف مہمات چلائی جاتی ہیں۔ ایسے سوشل صفحات بند کیے جا رہے ہیں جن پر صہیونی ریاست کے جرائم کو تصاویر، ویڈیوز اور اعدادو شمار کی تفصیلات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔یوں سوشل میڈیا صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی نیابت میں پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔

‘فیس بک’ اور ‘ٹویٹر’ صہیونیوں کے آلہ کار بن گئے:حماس رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطینی مزاحمت کے حامی سوشل صحافت کی بندش پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس 'فیس بک' اور 'ٹویٹر' کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کا عارضی فیس بک صفحہ بھی بند کر دیا گیا

سماجی رابطوں کی بین الاقوامی ویب سائیٹ'فیس بک' کی طرف سے مرکزاطلاعات فلسطین کے عربی سیکشن کے خلاف انتقامی پالیسی پرعمل جاری ہے۔ چند ہفتے مرکزاطلاعات فلسطین کی عربی ویب سائٹ عربی کا آفیشل پیج بلاک کرنے کے بعد ویب سائٹ کا عارضی صفحہ بھی بند کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات کے فیس بک صفحے کی بندش ابلاغی دہشت گردی ہے: رافت مرہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے'فیس بک' صفحے کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ابلاغی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

‘فیس بک’ کی ایک اور اسرائیل نوازی، مرکزاطلاعات فلسطین کا صفحہ بلاک

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ'فیس بک' گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے صفحات اور ان کی آئی ڈیز کو بلاک کرکے صہیونی ریاست کو خوش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز فیس بک نے 'مرکزاطلاعات فلسطین' کی عربی ویب سائٹ کا صفحہ بھی بلاک کردیا۔

نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر نیتن یاھو کا’فیس بک’ صفحہ دوبارہ بند

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'فیس بک' کا ضمیر کچھ دیر کے لیے جاگ اٹھا اور اس نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا 'فیس بک' صحفہ عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت سے بھرپور مواد پوسٹ کرنے پر بلاک کردیا۔

‘فیس بک’ نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی جاری کرنے کا اعلان

سماجی رابطوں کی عالمی ویب سائیٹ 'فیس بُک' نے نئی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’لبرا‘ ہو گا۔

فلسطین میں’فیس بک’ صفحات کی بندش ‘ابلاغی جارحیت قرار

فلسطین میں ابلاغی آزادیوں پرنظر رکھنے والے ادارے'مدیٰ' کی طرف جاری ایک بیان میں 'فیس بک' کی طرف سے فلسطین میں ہزاروں صفحات کی بندش کو 'ابلاغی جارحیت' قرار دیا ہے۔